الضیاء (عربی ماہنامہ)

ندوۃ العلماء سے مسعود عالم ندوی کی ادارت میں شائع ہونے والا عربی ماہنامہ

الضیاء ایک عربی ماہنامہ تھا جسے مسعود عالم ندوی دار العلوم ندوۃ العلماء سے سید سلیمان ندوی کے زیر سرپرستی نکالتے تھے۔ اس کا پہلا شمارہ محرم 1351 مطابق مئی 1932ء میں اور آخری شمارہ شعبان 1354ھ مطابق نومبر 1935ء میں نکلا۔ فیصل احمد بھٹکلی ندوی لکھتے ہیں :

پہلا شمارہ محرم 1351ھ مطابق مئی 1932ء میں شائع ہوا، اس میں علامہ سید سلیمان ندوی کا طلوع الضیاء کے عنوان سے طاقتور افتتاحیہ ہے۔ چارسا ل تک یہ مجلہ چلتا رہا۔آخری شمارہ شعبان 1354ھ مطابق نومبر 1935ء میں نکلا۔ اس شمارے کے اخیر میں مدیر مولانا مسعود عالم ندوی نے مستقل الضیاء کے عنوان سے اس کی مشکلا ت کا ذکر کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شایہ یہ آخری شمارہ ہو۔ بر صغیرسے نکلنے والا عربی کا پہلا رسالہ تھا جس نے پورے بر صغیر میں ایک دھوم مچادی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فضلائے عرب نے بھی اس کی عربیت کی پختگی اور مضامین کی تازگی کا کھل کر اعتراف کیا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. مشاہیر اہل علم کی محسن کتابیں، مرتب محمد عمران خان ندوی، ترتیب جدید و حواشی: فیصل احمد بھٹکلی ندوی، ادارہ احیائے علم و دعوت، لکھنؤ، 2013ء،صفحہ 341۔