العزیز محمد بن غازی (انگریزی: Al-Aziz Muhammad) ایوبی سلطنت میں حلب کے امیر تھے۔ وہ الظاہر غازی کے بیٹے اور صلاح الدین ایوبی کے پوتے تھے۔ ان کی والدہ ضیفہ خاتون صلاح الدین ایوبی کے بھائی ملک عادل کی بیٹی تھیں۔

العزیز محمد بن غازی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1213ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 26 نومبر 1236ء (22–23 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایوبی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد الناصر یوسف  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد الظاہر غازی  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ ضیفہ خاتون  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان ایوبی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ مقتدر اعلیٰ،  حاکم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

الظاہر غازی کی 1216ء میں وفات کے وقت ان کی عمر صرف تین سال تھی۔ انھیں فوری طور پر حلب کا حکمران تسلیم کر لیا گیا۔ ایک انتظامی ریاستی کونسل تشکیل دی گئی جس نے شہاب الدین کو ان کا سرپرست، اتابک اور مدارالمہام مقرر کیا گیا۔

حکومت ترمیم

ملک العزیز کو 17 سال کی عمر میں ہی مکمل اقتدار حاصل ہوا جب انھوں نے شہاب الدین طغرل سے اختیارات لے کر انھیں خزانچی بنا دیا گیا۔ ملک العزیز اپنے دور حکومت میں ملکی جھگڑوں میں الجھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہر طرف امن ہو اور ہر طرف امن ہو اور ہر کوئی خوش رہے اسی وجہ سے انھوں نے ان جنگوں میں شرکت نہیں کی جو ایوبیوں اور ترک سلجوقوں کے درمیان ہوئیں۔

شادی ترمیم

سلطان العزیز کی شادی "الکامل" کی بیٹی فاطمہ خاتون سے ہوئی۔ ان کی بیوی کو تعمیرات کا بے حد شوق تھا یہی وجہ ہے کہ انھوں نے کئی مدرسے تعمیر کیے۔

وفات ترمیم

ان کی وفات 26 نومبر 1236 کو صرف تیئس سال کی عمر میں ہو گئی۔ انھوں نے دو بچے الناصر اور غازیہ خاتون چھوڑے۔ غازیہ خاتون کی شادی سلجوقی سلطان کیخسرو دوم سے ہوئی۔ وفات کے وقت بیٹے کی عمر صرف سات سال تھی اس لیے ان کی والدہ نے اقتدار سنبھال لیا۔

اخلاقی و دینی حالت ترمیم

وہ اپنے والد کی طرح نرم دل انسان تھے۔ ان کے والد خود حضرت محی الدین ابن العربی سے عقیدت رکھتے تھے[حوالہ درکار]۔ اس لیے یہ گھرانہ دین دار تھا۔

فکشن میں ترمیم

ارطغرل غازی نامی ڈرامے میں محمد امین اِنجی (ترکی زبان: Mehmet Emin İnci) نامی ایک شخص بطور ملک العزیز ظاہر ہوا۔ اس میں کسی حد تک ان کا کردار منفی انداز میں دکھلایا گیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم