الفریڈ سٹریٹ (کرکٹ امپائر)
الفریڈ ایڈورڈ سٹریٹ، (پیدائش: 7 جولائی 1869ء گوڈلمنگ، سرے)|(انتقال: 18 فروری 1951ء ایگزماؤتھ، ڈیون) سرے کے کرکٹ کھلاڑی اور بعد میں ایک معزز کرکٹ امپائر تھے جو 1912 اور 1926ء کے درمیان کئی ٹیسٹ میچوں میں کھڑے رہے۔ 1909ء میں سٹریٹ فرسٹ کلاس امپائروں کی فہرست میں شامل ہوا اور اگلے 25 سال تک اس پر قائم رہا، 1934ء کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گیا حالانکہ وہ 1939 میں ایک میچ کے لیے دوبارہ حاضر ہوا۔ انھوں نے 1912ء کے ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے دوران پہلی بار ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی اور 1921ء، 1924ء اور 1926ء کے سیزن میں دوبارہ میچوں میں کھڑے ہوئے۔ مجموعی طور پر انھوں نے 523 فرسٹ کلاس میچوں میں امپائرنگ کی۔ ان کے والد جیمز سٹریٹ بھی ایک امپائر تھے جو 1890ء میں ایک ٹیسٹ میں کھڑے ہوئے، ساتھ ہی ساتھ سرے کے کھلاڑی بھی تھے۔ اس کے چچا جارج سٹریٹ بھی امپائر تھے لیکن وہ فرسٹ کلاس سطح کے کھلاڑی نہیں تھے۔
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | الفریڈ ایڈورڈ سٹریٹ | ||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 7 جولائی 1869 گوڈالمنگ, سرے، انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 18 فروری 1951 اکسموتھ, ڈیون، انگلینڈ | (عمر 81 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | والد: جیمز سٹریٹ, چچا: جارج سٹریٹ (امپائر) | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
1892-1898 | سرے | ||||||||||||||||||||||||||
امپائرنگ معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
ٹیسٹ امپائر | 7 (1912–1926) | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 25 اکتوبر 2012 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 18 فروری 1951ء کو اکسموتھ، ڈیون، انگلینڈ میں 81 سال کی عمر میں ہوا۔