اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور
اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور (اردو: اللہ یار اور داستانِ مارخور؛ انگریزی: Allahyar and the legend of Markhor) ایک پاکستانی اینی میٹڈ فلم ہے جو موسمِ سرما 2017ء کے اواخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کا موضوع جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔
اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور | |
---|---|
فائل:Allahyar & The Legend of Markhor.jpg Film poster | |
اردو | اللہ یار اور داستانِ مارخور |
ہدایت کار | عزیر ظہیر خان |
پروڈیوسر | عزیر ظہیر خان |
ستارے | نتاشا حمیرا اعجاز اظفر جعفری علی نور انعم زیدی حریم فاروق عبد النبی جمالی |
موسیقی | احمد علی نتاشا حمیرا اعجاز علی نور |
پروڈکشن کمپنی | |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
فلم کی پہلی جھلک پاکستان کے 70ویں یومِ آزادی کے موقع پر، 13 اگست 2017ء کو جاری کی گئی۔ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کے بانی، عزیر ظہیر خان کے مطابق یہ فلم ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جو جنگلی حیات کا تحفظ کر سکتا ہے۔
معروف پاکستانی گلوکار اور گیت نگار، علی نور اس فلم میں ولن، ’مانی‘ کا کردار ادا کریں گے، جب کہ گلوکارہ اور اداکارہ نتاشا حمیرا اعجاز نے مرکزی کردار ’مہرو‘ نامی مارخور کے لیے صداکاری کی ہے جو اس فلم کا مرکزی کردار ہے۔ نتاشا نے فلم کا گیت بھی تخلیق کیا ہے۔
کردار و اداکار
ترمیم- اللہ یار (8 سالہ لڑکا)
- نتاشا احمیرا اعجاز بطور مہرو (مارخور)
- اظفر جعفری بطور ہیرو (چکور)
- چکو (برفانی چیتا)
- علی نور بطور مانی (ولن)