المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ

المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ سیرت نبوی کے موضوع پر مشہور اور مقبول کتاب ہے۔

المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ
(عربی میں: المواهب اللدنية بالمنح المحمدية ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف امام قسطلانی
زبان عربی
اصل زبان عربی
ملک مصر
ناشر قاہرہ

مصنف ترمیم

امام شہاب الدین ابو العباس احمد بن محمد بن ابو بکر القسطلانی المصری ( 851ھ۔ 923ھ / 1448ء۔ 1517ء ) کی تصنیف ہے۔

شروحات ترمیم

اس کی سب سے مفصل شرح علامہ زرقانی نے شرح المواہب اللدنيہ کے نام سے کی جو 8 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور مصر سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کے صفحات کی مجموعی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ یہ شرح سیرت نبوی کے متعلق ہر قسم کی معلومات کا ایک خزینہ ہے۔ کتاب دو ضخیم جلدوں میں قاہرہ سے شائع ہو چکی ہے۔ اس کا اردو ترجمہ بھی موجود ہے

تلخیص ترمیم

المواہب کی ایک تلخیص الانوار المحمديہ من المواهب اللدنيہ کے نام سے امام یوسف بن اسماعیل نبہانی نے لکھی جو بیروت سے شائع ہوئی جو اصل کتاب کا قریباً ایک تہائی ہے۔

حوالہ جات ترمیم