آلوک ناتھ
(الوک ناتھ سے رجوع مکرر)
آلوک ناتھ (پیدائش: 10 جولائی 1949 ء پٹنہ بھارت ) ہندی فلموں اور ڈراموں کے ایک مشہور اداکار ہیں۔ ٹیلی ویژن کی دنیا میں ان کی شہرت کی بڑی وجہ ٹی وی سیریل بنیاد میں ان کا کام ہے۔ یہ سیریل بھارتی ٹی وی پر ایک یادگار سیریل ہے کیوں کہ اس کا پس منظر تقسیم ہند تھا۔ سیریل میں تقسیم ہند سے ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ آلوک ناتھ کے کردار کا نام حویلی رام تھا جو بے حد راست گفتار اور راست عمل انسان تھا۔ اس کی سادگی اور معصومیت کا کئی لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حتی کہ اس کے بچے بھی باپ کی سادگی کو دقیانوسی سمجھنے لگتے ہیں۔
آلوک ناتھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 جولائی 1950ء (75 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | قومی ڈراما اسکول |
پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار [2] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اہم فلمیں
ترمیمسال (ء) | فلم کا نام | کردار کا نام | |
---|---|---|---|
2006ء | وواہ | کرشن کانت | |
2002ء | آپ مجھے اچھے لگنے لگے | روہت کے والد | |
2002ء | نہ تم جانو نہ ہم | مسٹر ملہوترا | |
2002ء | میرے یار کی شادی ہے | ۔ | |
1999ء | ہم ساتھ ساتھ ہیں | رام کشن | |
1997ء | دل کتنا نادان ہے | ۔ | |
1997ء | جیون یُدھ | ۔ | |
1996ء | اگنی ساكشی | مدھو کے والد | |
1994ء | اينا مینا ڈيكا | کاشی | |
1994ء | ہم آپ کے ہیں کون | پریم کے چاچا | |
1991ء | آئی ملن کی رات | ۔ | |
1989ء | میں نے پیار کیا | کرن | |
1987ء | یہ وہ منزل تو نہیں | ۔ | |
1984ء | سارانش | پنڈت / نجومی | |
1963ء | گرہستی | مسٹر شرما |
یہ مضمون کسی زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ براہِ کرم اس مضمون کو کسی مناسب زمرہ میں شامل کرنے میں معاونت کریں۔ |
- ↑ بنام: Alok Nath — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/381885
- ↑ https://www.matchmytalent.com/biography/alok-nath