دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں 28) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا

ترمیم

اس دوا کی رہنما علامتیں ہیں، بلغمی جھلّیوں اور جلد کی خشکی اور پٹھوں کا جزوی فالج یہ دوا ان بوڑھوں کے لیے مفید ہے، جن کی حرارتِ عزیزی کم ہے یا جو وقت سے پہلے ہی بوڑھے ہو گئے ہیں، جسمانی افعال میں عام سستی آتی ہے، جسم بھاری بھاری، سُن، نہایت اس دوا کی خاصیت کا قبض، چلتے وقت ڈگمگانا بھی اس کی رہنما علامات ہیں۔ دبلے پتلے جسم والوں اور سر میں ٹھنڈک کی وجہ سے تکلیف، ڈکار آنا، نازک بدن یا ایسے بچے جن کی پرورش غیر قدرتی خوراک پر ہوتی ہے۔

ذہن :۔

ترمیم

پست ہمت، یہ اندیشہ رہتا ہے کہ میں مناسب دلیل نہ دے سکوں گا۔ اپنی شناخت نہ بتا سکے، جلد باز،شتاب کار، وقت بہت سستی سے گزارتا محسوس ہو، متلّون طبیعت، جوں جوں دن چڑھتا ہے مزاج میں بہتری آتی ہے، چاقو یا خون دیکھتے پر خود کشی کرنے کو جی چاہے۔

سر :۔

ترمیم

سوئی گڑنے اور جلن کے ساتھ سر درد، اس کے ساتھ چکر آئے۔ یہ ساری تکلیف صبح بڑھے مگر کھانا کھانے کے بعد گھٹ جاتی ہے، پیشانی پر دباو جیسے سر پر بڑی تنگ ٹوپی رکھی ہے۔ آنکھ کھولے بغیر چل نہ سکے۔ قبض کے ساتھ تپکن والا سر درد۔ سر چکرائے اور اس کے ساتھ متلی بھی ہو ناشتا کرنے کے بعد راحت ملے، بال جھڑیں، کھوپڑی پر خارش ہو، بے حس۔

آنکھ :۔

ترمیم

ہر چیز پیلی نظر آئے، آنکھیں جیسے ٹھنڈی ہیں، پپوٹے خشک ان میں جلن ہو اور یکایک ڈنک لگنے جیسی اذیت، پپوٹے موٹے، صبح کے وقت تکلیف بڑھے سفید پردے کی پرانی سوزش، بھینگاپن، بالائی پپوٹے کا فالج۔

کان :۔

ترمیم

بھنھناہٹ ہو، گرج ہو کان کی نالی میں جیسے ڈاٹ لگی ہے۔

ناک :۔

ترمیم

ناک کی جڑ میں درد ہو، سونگھنے کی قوت گھٹ جاتی ہے زکام جو بہے، ناک کی نوک پھٹی ہوئی۔ نتھنے پُر درد اور سُرخ، چھونا برداشت نہ ہو۔ ناک میں کھرنڈ اور زرد رطوبت:۔ داد جیسی سرخی، ناک کی اندرونی بدبودار سڑن، پی نس جس میں ناک کی جھلیاں پھیل کر نرم پڑ جائیں۔

چہرہ :۔

ترمیم

ایسا محسوس ہو جیسے چہرے پر انڈے کی زردی گر کر خشک ہو گئی ہے خون بھری پھنسیاں نچلے جبڑے میں کھنچاو آئے۔ کھانا کھانے کے بعد چہرہ سُرخ ہو جائے۔

منہ :۔

ترمیم

پُر درد، بدبو آئے، دانتوں پر میل جمے، مسوڑھوں میں درد ہو، ان سے خون گرے، چبانے اور منہ کھولنے سے جبڑوں کے جوڑوں میں درد ہو۔

گلا :۔

ترمیم

خشک و پُر درد، نگل نہ سکے۔ خوراک کی نالی کے منہ میں گھٹن ہو، اے سا معلوم ہو جیسے گلے میں کوئی کھپچی اٹکی ہوئی ہے یا کوئی ڈاٹ لگا ہوا ہے۔ گلا ڈھیلا خشک و چمکدار نظر آئے دبلے پتلے جسم والے مقررین کے گلے میں درد، حلق میں گاڑھا لیس دار کف ٹپکے، بار بار گلا صاف کرنے کی خواہش ہو۔

معدہ :۔

ترمیم

غیر معمولی اشیاءمثلاََ کھڑپا مٹی، کوئلہ، خشک اشیاءچائے کا نبرادہ کھانا چاہے، کلیجے میں جلن جیسے وہاں گھٹن ہو رہی ہے، گوشت سے بے رغبتی ہو۔ (گرے فائٹس، آرنیکا، پلساٹیلا) آلو موافق نہ آئیں، کھانے کی رغبت نہ ہو، ایک وقت میں صرف چند چھوٹے چھوٹے لقمے ہی نگل پائے، خوراک کی نالی میں گھٹن۔

پیٹ :۔

ترمیم

درد ہو جیسے رنگ سازوں کو ہوا کرتا ہے، دونوں جنگھاسوں سے اعضاءتناسل تک۔

طاقت :۔

ترمیم

3۔ 30 اس سے بھی اونچی طاقتیں، یاد رہے یہ دوا بڑی دیر میں اثر کرتی ہے۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا