الیگزینڈر کرافورڈ (کرکٹر)

الیگزینڈر باسل کرافورڈ (پیدائش: 24 مئی 1891ء)|(انتقال:10 مئی 1916ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1911 کی چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم وارکشائر کے لیے اور 1912ء میں ناٹنگھم شائر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی [1] وہ کولشیل ، واروکشائر میں پیدا ہوا تھا ۔ کرافورڈ کے والد سابق آرمی میڈیکل ڈاکٹر تھے جو اسکیگبی ناٹنگھم شائر میں آباد ہوئے۔ کرافورڈ اونڈل اسکول میں اسکول گیا اور پھر ایک وکیل کے طور پر کوالیفائی کیا۔ اس نے بوسٹن ، لنکن شائر میں پریکٹس کی۔ 1914 میں جنگ شروع ہونے پر، اس نے لنکن شائر رجمنٹ میں بطور پرائیویٹ شمولیت اختیار کی، 6 ماہ بعد شیروڈ فارسٹرز کے ساتھ کمیشن قبول کیا اور پھر ویسٹ یارکشائر رجمنٹ میں منتقل ہو گیا جہاں وہ اپنی موت کے وقت کپتان تھے۔ [2]

انتقال

ترمیم

کرافورڈ کی 10 مئی 1916ء کو فرانس کے لاونٹی اور رچبرگ میں پہلی جنگ عظیم کی لڑائی میں موت ہو گئی تھی۔اس کی عمر 25 سال تھی۔ [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Alexander Crawford"۔ www.cricketarchive.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2015 
  2. "Cricketers who died in World War 1 — Part 2 of 5"۔ Cricket Country۔ 4 August 2014۔ 04 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2018