سردار امجد حمید خان دستی ممبر صوبائی اسمبلی 2002 تا 2007 تھے۔[1]۔وہ 40 سال تک مظفر گڑھ کی سیاست اہم کردار ادا کرتے رہے۔وہ مظفرگڑھ میں دستی گروپ کے قائد سابق وزیر اعلیٰٰ پنجاب سردار عبدالحمید خان کے صاحبزادے تھے۔ وہ سابق صوبائی وزیر خزانہ بھی رہے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے مگر 1976ء میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تاہم 1977ء میں نوابزادہ نصراللہ خان کے مقابلہ میں الیکشن ہار گئے۔ ضیاءالحق کی مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہے۔ 1988ئ، 1990ئ، 1993ءاور 1997ء اور 2002ء کے انتخابات میں ایم پی اے منتخب ہوئے۔تہمینہ دستی سابق ایم این اے اُن کی صاحبزادی ہیں۔ ہاکی اولمپیئن سٹار سمیع اللہ، سردار امجد حمید خان دستی کے داماد ہیں[2]۔

امجد حمید خان دستی
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی
مدت منصب
2002 – 2007
معلومات شخصیت
پیدائش 6 جون 1918ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گورداسپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 2012ء (93–94 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وفات ترمیم

کئی ماہ علیل رہنے کے بعد اُن کا انتقال 2012 میں لاہور میں ہوا۔ ان کا جسد خاکی لاہور سے مظفر گڑھ لایا گیا اور بعد نماز عصر ان کی نماز جنازہ ادا گئی۔ جس کے بعد انھیں دستی والہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم