امریکی نیومس میٹک سوسائٹی

امریکی نیومس میٹک سوسائٹی نیو یارک شہر میں واقع ایک تنظیم ہے جو سکوں اور تمغوں کا مطالعہ کرتی ہے۔

امریکی نیومس میٹک سوسائٹی
(انگریزی میں: American Numismatic Society ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امریکی نیومس میٹک سوسائٹی
امریکی نیومس میٹک سوسائٹی


مخفف (انگریزی میں: ANS ویکی ڈیٹا پر (P1813) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک ریاستہائے متحدہ امریکا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ تاسیس 1858  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قسم عجائب گھر اور تحقیقی ادارہ
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 40°43′25″N 74°00′22″W / 40.72365563°N 74.00608945°W / 40.72365563; -74.00608945   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعارف

ترمیم

امریکن نیومس میٹک سوسائٹی ایک تنظیم ہے جو سکوں، کرنسیوں، تمغوں، ٹوکنوں اور ماضی و حال کے متعلق موضوعات پر مطالعہ کے لیے وقف ہے۔ اس کا مرکزی دفتر نیو یارک شہر میں ہے جس میں تازہ ترین تحقیقات کے مجموعے اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے مسکوکات کا خصوصی کتب خانہ بھی ہے۔ اس کے یہ ذخائر مسکوکاتی تحقیق اور تعلیم میں مدد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس سے تعلیمی متخصصین، نوادر جمع کرنے والوں، پیشہ ور ماہرین اور ان نوادر سے دلچسپی رکھنے والے عوام کو خاصا فائدہ ہوتا ہے۔ یہ ادارہ بہت سارے مسکوکاتی اداروں میں سے ایک اور امریکن کونسل آف لرنڈ سوسائٹیز کا رکن ہے۔

واضح رہے کہ اے این ایس اور کولاریڈو اسپرنگس میں موجود امریکن نیومس میٹک ایسوسی ایشن دو الگ تنظیمیں ہیں۔

محل وقوع

ترمیم

ابتدا میں یہ ادارہ ویسٹ 155 اور بروڈوے، نیو یارک میں واقع تھا۔ 2008ء میں اس کو موجودہ جگہ 75 ویرک اسٹریٹ مینہیٹن میں منتقل کر دیا گیا۔

تاریخ

ترمیم

اے این ایس کی بنیاد نوادر جمع کرنے والوں کی ایک جماعت نے سنہ 1858ء میں نیو یارک میں رکھی تھی۔ یہ وہ سنہرا زمانہ ہے جب بہت ساری تنظیموں کی بنیاد رکھی جا رہی تھی۔ اگرچہ ان کا پہلا جلسہ مارچ 1858ء میں منعقد ہوا، لیکن سوسائٹی کی تاریخ تاسیس 6 اپریل سنہ 1858ء درج کی گئی ہے؛ تاریخ تاسیس سے مراد وہ دن ہے جب سوسائٹی کا دستور اور ضمنی قوانین اس کے اراکین نے منظور کیے تھے۔ اسی ماہ سوسائٹی نے پہلا سکہ جمع کیا۔ سنہ 1865ء میں یہ ادارہ امریکن نیومس میٹک اینڈ آرکیولوجیکل سوسائٹی (اے این اے ایس) کے نام سے تشکیل پایا۔ 1907ء میں اسے پھر پرانا نام دے دیا گیا۔

ایڈروڈ گروہ، جیمس اولیور، ڈ۔ اسحاق ایچ گبس، ہینری وہٹمور، جیمس ڈی۔ فوسکیٹ، الفریڈ بوغتون، ایرزا ہل، اغسطس بی۔ سیج، عاشر ڈی۔ ایٹکنسون، ایم ڈی۔، جون کوپر ویل، ڈبلیو۔ ایچ۔ مورگن، تھامس ڈن انگلش، ایل۔ ایل۔ ڈی۔ اور تھیوپھیلوس ڈبلیو۔ لوورین شامل ہیں۔ اس کے کارپوریٹروں میں فرینک ایچ۔ نہرٹون، اسحاق جے۔ گرینووڈ، جان حننہ، جیمس اولیور، ایف۔ آگسٹس ووڈ، فرینک لیتھ، ایڈورڈ گروہ، ڈینیل پیرش، جونیر اور ولیم ووڈ سیمور اس ادارے کے بانی ہیں۔ بینسون لوژنگ ہسٹری آف نیو یارک سٹی جلد میں رقمطراز ہیں کہ سنہ 1884ء میں "سوسائٹی کی اولین اشیا دراصل نو مسکوکاتی سائنس کی فصل ہے، یہ امریکی آثار قدیمہ کے مطالعہ کا فروغ، سکوں اور تمغوں کا انتخاب اور آثار قدیمہ کے باقیات کے نمونے ہیں۔" بعد ازاں اے این ایس نے اپنا مقصد بدل کر ہر طرح کے سکوں اور تمغوں کو اپنا ہدف بنا لیا۔

متعدد بارسوخ، فعال اور بے لوث خدام کی صدارت میں اے این ایس ترقی کرتے کرتے مسکوکاتی تحقیق کی دنیا کی ایک بڑی اکائی بن گیا۔ ان صدور میں آرچر ایم۔ ہونٹنگٹون، نوادر کے اکٹھا کرنے کا شوقین اور ایک ایسے خاندان کا فرد تھا جس نے جنوبی پیسیفک ریل روڈ تعمیر کیا۔ اس نے سوسائٹی کو 155 اسٹریٹ اند بروڈوے میں زمین دی اور اس کی نیو کلاسیکل عمارت کی تعمیر میں مدد کی جسے سنہ 1908ء میں کھولا گیا۔ 1929ء میں  ہنٹنگٹن نے عمارت کی توسیع کا ذمہ کیا، اس توسیع کے بعد عمارت دوگنی ہو گئی۔ 1916ء سے 1941ء تک صدر کی حیثیت سے ایڈورڈ ٹی۔ نیویل جو یونانی سکوں کے محقق تھے، انھوں نے سوسائٹی کو عالمی شہرت دلانے میں رہنمائی کی۔ انھوں نے سوسائٹی کو سکوں کا اپنا ذاتی ذخیرہ بھی عنایت کیا۔

20 ویں صدی کے نصف میں سوسائٹی نے امریکا کا پہلا مسوکاتی تحقیقی ادارہ قائم کیا۔ تقریباً ایک ملین اشیا پر مشتمل اس کا انتخاب مسکوکاتی دنیا کا سب سے وسیع و جامع ذخیرہ ہے جو شعبہ انسانیات کے طلبہ کا ایک اہم مرجع ہے۔ اس کا 100،000 اشیا پر مشتمل منفرد کتب خانہ دنیا میں مسکوکاتی ادب کا سب سے وسیع  ذخیرہ ہے۔

سنہ 1952ء میں ایرک پی۔ نیومین گریجویٹ سیمینار ان نیومسمیٹک کی بنیاد رکھی گئی جس کے تربیتی پروگراموں کے فضلا بہت سارے تعلیمی عہدوں پر فائز ہیں اور ان محققین میں کئی تو سوسائٹی کے موجودہ حفاظتی عملہ میں شامل ہیں۔ سوسائٹی کی انتظامیہ مسکوکیات کو فروغ دینے اور اس ذخیرہ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بہت سے وظیفے اور عطیے بھی دیتی ہے۔

ذخیرہ

ترمیم

سکوں، تمغوں اور  کاغذی کرنسیوں کا یہ انتخاب تقریباً 800،000 اشیا پر مشتمل ہے جن کا تعلق تمام ادوار، تہذیبوں اور ثقافتوں سے ہے۔ بہت سے موضوعات میں تو اے این ایس کا ذخیرہ دنیا میں سب سے زیادہ جامع ہے۔ اس انتخاب میں قدیم یونان اور رومی جمہوریہ کی قدیم ترین اشیا بھی ہیں۔ ساتھ ہی امریکا، یورپ، مشرق بعید اور اسلامی دور کے سکوں کی بھی اچھی نمائندگی نظر آتی ہے۔ الغرض اس کا ذخیرہ 700 قبل مسیح سے آج تک کے طویل عرصہ پر محیط ہے۔ اس کے علاوہ اس کا انتخاب تقریباً 4000 قبل مسیح تک کے کاغذ اور زر کرنسی کے ساتھ ساتھ تمغے اور آرائشی سامان سے مزین ہے۔ اے این ایس کا حفاظتی محکمہ اس ذخیرے کی حفاظت، مطالعہ اور وسیع انتخاب کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سنبھالتا اور ذخیرے کا ڈیٹا بیس بھی بالکل تازہ رکھتا ہے جس میں تصاویر کا شامل کرنا بھی ہے۔ اس کا آن لائن ڈیٹا بیس مطالعہ کا ایک بہت بڑا اثاثہ ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منفرد ذخیرہ ہے جس تک ہر ایک کی رسائی ممکن ہے۔

آن لائن ذخیرہ

ترمیم

اے این ایس آن لائن رسائی کو آسان بنانے کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف دی اینشینٹ ورلڈ کے ساتھ باہمی تعاون کر کے اس نے  OCRE کی تخلیق کی ہے جو سلطنت روما کے آن لائن سکوں (Online Coins of the Roman Empire) کا مخفف ہے۔ یہ پروجیکٹ رومی شاہی سکوں کے تمام تر اقسام کا ریکارڈ رکھتا اور آن لائن مجموعوں کا ربط بھی فراہم کرتا ہے۔ نیز اے این ایس نومسما ڈاٹ آرگ (Nomisma.org) میں بھی حصہ لیتا ہے جو مربوط آزاد ڈیٹا کے اصول پر بنے ہوئے مسکوکاتی تصورات کی مستحکم ڈیجیٹل نمائندگی فراہم کرنے والا ایک منصوبہ ہے۔ مزید اے این ایس "سائبر اسپپیس میں یہودی عجائب گھر" کی ویب سائٹ کو بھی سنبھالتا ہے۔

نمائش

ترمیم

مینہیٹن میں واقع اس کے مرکزی دفتر میں ایک چھوٹی سی نمائش گاہ ہے جو عوام کے لیے کھلی ہوئی ہے۔ نیز اے این ایس دوسری تنظیموں کو نمائش کے لیے اپنی اشیا قرض پر بھی دیتا ہے۔ گوکہ سب سے زیادہ تعداد میں اس کی اشیا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں موجود ہیں تاہم دنیا بھر میں اس کی اشیا کی نمائش ہوتی ہے۔

کتب خانہ

ترمیم

اس کے کتب خانے میں 100،000 سے زیادہ اشیا ہیں۔ یہ مسکوکاتی ادب کا سب سے وسیع اور جامع ذخیرہ ہے جس میں متعلقہ کتابیں، رسالے، نیلامی کی فہرستیں، دستخط، تصاویر اور پمفلیٹ جیسے نوادر شامل ہیں۔ اس کتب خانہ کا خصوصی شعبہ نادر کتب کا ہے جس میں قدیم مسکوکاتی ادب کا منفرد انتخاب موجود ہے۔

اشاعتیں

ترمیم

اے این ایس اپنی تحقیق کو دوسروں تک پہنچانے میں بھی بہت فعال ہے۔ چونکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا غیر منافع بخش مسکوکاتی اشاعتی ادارہ ہے، اس لیے یہ ادارہ کتابیں، رسالے، مونوگراف، فہرستیں، کانفرنسوں کے کاغذات اور ان کی کارروائیاں مختلف سلسلوں اور خصوصی اشاعتوں کی شکل میں پیش کرتا ہے۔ فی الحال اے این ایس تین رسالے شائع کرتا ہے۔ سالانہ امریکن جرنل آف نیومسمیٹکس (1866–1924) اور (1989–تا حال)، سہ سالہ کولونیل نیوز لیٹر (1960–تا حال) اور سہ ماہی اے این ایس مجلہ (2001–تا حال)۔ برقی اشاعتوں میں ماہانہ “ای نیوز“ اور “پاکٹ چینج“ بلاگ ہیں۔ اے این ایس سکوں اور تمغوں پر بھی کتاب شائع کرتا ہے۔ سابقہ اشاعتوں میں نیومسمیٹک لٹریچر جرنل  (1947–2007) بھی شامل ہے۔

انعامات

ترمیم

ای این ایس مسکوکات اور اس سوسائٹی کی خدمت کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازتا ہے۔

ہنٹنگٹن میڈل ایوارڈ آرچر ایم ہنٹنگٹن کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔ وہ 20 ویں صدی کے اوائل میں اے این ایس کے بہت بڑے شراکت دار تھے۔ یہ انعام شعبہ مسکوکات میں شاندار شراکت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ پہلی دفعہ یہ انعام ایڈورڈ نیویل کو سنہ 1918ء میں دیا گیا تھا۔

سلطوس میڈل ایوارڈ جے۔ سینفورڈ سلطوس کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھوں نے اسے سنہ 1913ء میں شروع کیا تھا۔ یہ انعام سنگ تراشوں کو شعبہ فن میڈل میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ گوکہ یہ اعزاز ابتدا میں صرف امریکیوں کو دیا جاتا تھا، لیکن 1983ء سے غیر ملکی فنکاروں کو بھی دیا جانے لگا۔ سنہ 2011ء کا اعزاز پرتگال کے آرٹسٹ جاؤ دوارتے کو دیا گیا تھا۔ سابقہ انعام یافتگان کے اسما سلطوس اعزاز یافتگان کی فہرست میں درج ہیں۔

گریجویٹ سیمینار

ترمیم

سنہ 1952ء میں امریکی نیومس میٹک سوسائٹی نے ایرک پی۔ نیومین گریجویٹ سیمینار ان نیومسمیٹک کی شروعات کی۔ نیومس میٹک کا یہ تربیتی پروگرام ہر سال موسم گرما میں ہوتا ہے اور اس کے بہت سارے فضلا متعدد تعلیمی عہدوں پر فائز ہیں۔

نمایاں ارکان

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Global Research Identifier Database — اخذ شدہ بتاریخ: 28 مئی 2020 — اجازت نامہ: CC0
  2. "History"۔ American Numismatic Society۔ 19 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013 
  3. "Contact"۔ American Numismatic Society۔ 19 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013 
  4. "American Numismatic Society"۔ By-Laws of the ANS۔ American Numismatic Society۔ 2013۔ 26 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013