روزنامہ امت

(امّت سے رجوع مکرر)

روزنامہ امت اردو زبان کا ایک روزنامہ پاکستانی اخبار ہے۔ یہ اخبار رفیق افغان کی زیرادارت کراچی سے شائع ہوتا ہے۔ یہ کراچی میں اردو زبان کا سب سے زیادہ نشر و اشاعت ہونے والا روزنامہ اخبار ہے۔ اس کے علاوہ یہ حیدر آباد، پشاور اور راولپنڈی سے بیک وقت شائع ہوتا ہے۔ روزنامہ امت نے تحقیقاتی صحافت کو پروان چڑھایا اور میگزین صفحات پر حالات حاظرہ کے حوالے سے رپورٹوں کو نمایاں جگہ دے کر اردو صحافت میں تیزی اور جدت پیدا کی۔

روزنامہ امت
”جو سب چھپاتے ہیں وہ ہم چھاپتے ہیں“
فائل:Daily ummat page-1.jpg
روزنامہ امت کا صفحہ اول۔
قسمروزنامہ اخبار
ہیئتبراڈ شیٹ
زباناردو
صدر دفترکراچی، پاکستان پاکستان کا پرچم
ویب سائٹwww.ummat.net