امیڈیٹ پے منٹ سروس یا فوری ادائیگی کی خدمت (انگریزی: Immediate Payment Service) بھارت کی ایک فوری ادائیگی کا بین بینک برقی مالیہ کی منتقلی کی خدمت ہے۔ نیفٹ اور آر ٹی جی ایس کے بر عکس یہ خدمت 24/7 سال تمام موجود رہتی ہے جس میں بینک کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

امیڈیٹ پے منٹ سروس
Immediate Payment Service
زیر عمل علاقہبھارت
تاسیس22 نومبر 2010
ملکیتنیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا
ویب سائٹآئی ایم پی ایس

اس کی نظامت نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کرتی ہے اور یہ نیشنل فائنانشیل سویچ نیٹ ورک پر مبنی ہے۔ 2010ء میں این پی سی آئی نے موبائل ادائیگی کا نظام تجرباتی طور پر 4 رکن بینکوں میں شروع کیا (اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی)، جب کہ بعد میں اس میں توسیع کی گئی اور یس بینک، ایکسیس بینک اور ایچ ڈی ایف سی بینک کو اس میں اسی سال بعد میں شامل کیا گیا۔ 2018ء تک 53 تجارتی بینک، 101 دیہی/ضلعی/شہری اور کواپریٹیو بینک، نیز 24 پری پیڈ ادائیگی کے آلات اس امیڈیٹ پے منٹ سروس جاری کروا چکے ہیں۔

آئی ایم پی ایس میں شرکت کرنے والے بینک ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Airtel Payments Bank"۔ 22 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "پے منٹس بینک Bank"۔ www.paytmbank.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017