مرقس کی انجیل
مصنف
ترمیممرقس کا پورا نام یوحنا مرقس تھا۔ وہ پولس (جسے پولس رسول بھی کہا جاتاہے) کا ساتھی تھا۔ اُس نے اپنی عمر کا آخری حصہ روم میں گزارا اور وہیں اُس نے پطرس(جسے پطرس رسول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی اُن باتوں کو جو اُسے یاد تھیں ان کو تحریر کیا۔ یہی انجیل مرقس ہے۔
زمانہ تصنیف
ترمیمیہ انجیل 60 تا 65 عیسوی کے درمیان تحریر کی گئی۔
تعارف و مندرجات
ترمیماس انجیل کے مطالعے سے ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی چشم دید گواہ اپنا مشاہدہ بیان کر رہا ہو۔ اس انجیل کا آخری حصہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے آخری ہفتہ کے واقعات پر مبنی مواد پر مشتمل ہے۔ یہ انجیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عوامی خدمت کے واقعات اور خدا کی بادشاہی کی خوشخبر ی کی منادی سے شروع ہوتی ہے۔ اس کتاب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت کی پیشن گوئیاں درج کی گئی ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دنیا کے گناہوں کی خاطر مصلوب ہونے کا ذکر بھی اسی کتاب میں ہے۔
مرقس اس کتاب میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو خدا کے ایسے خادم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ جو خدا کی مرضی کو پورا کرنے آیا تھا۔ آپ کے بیماروں کو شفاء دینے، بدروحوں پر فتح پانے اور آپ کے مردوں میں سے جی اٹھنے کو ہی مسیحی آپ کے ابن اللہ کے ثبوت گردانتے ہیں۔
مرقس کی اس انجیل سے یہ مقصد بھی تھا کہ رومی مسیحی جن پر رومی بادشاہ ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہے تھے کی ہمت ایذارسانی کے ان دنوں میں بندھے رہے۔