انسائیکلوپیڈیا ادبیات عالم

انسائیکلوپیڈیا ادبیات عالم، اردو زبان میں اکادمی ادبیات نے 2013 میں دو جلدوں میں شائع کیا۔ اس میں عالمی ادب کی شخصیات و نظریات اور تحریکوں کو قومی ادب کے پہلو بہ پہلو پیش کیا گیا ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہونے کے علاوہ نہایت وسیع اور عمیق بھی ہے۔ انسائیکلوپیڈیا ادبیات اردو زبان میں اپنی نوعیت میں منفرد ہے۔ یہ دو جلدوں پر مشتمل ہے : جلد اول دنیا کی تمام بڑی زبانوں کی تقریباً سبھی نمایاں ادبی شخصیات، نظریات، تحریکات، اسطوریات اور اہم اصطلاحات کا احاطہ کرتا ہے۔ جبکہ دوسری جلد اردو کے ساتھ ساتھ دوسری پاکستانی زبانوں کے لیے مخصوص ہے۔ سندھی، پنجابی، براہوئی، بلوچی، پشتو، سرائیکی، بلتی، ہندکو وغیرہ کے قابل ذکر ادیبوں کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔[1]

انسائیکلوپیڈیا ادبیات عالم
مصنفیاسر جواد
ملکپاکستان
زبانزبان
موضوعادبی شخصیات ونظریات، ادبی تحریکات و اسطوریات اور اہم ادبی اصطلاحات؛پاکستانی زبانوں کا ادب، اردو ادب
صنفنثر
ناشراکادمی ادبیات اسلام آباد۔ پاکستان
تاریخ اشاعت
2013
صفحات1032

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم