انسانی قد (انگریزی: Human height) کسی بھی شخص کے سر اور اس کے پاؤں کے بیچ کی پیمائش ہے جو سیدھا کھڑا ہو۔ قد کی پیمائش اسٹیڈیومیٹر کی مدد سے کی جاتی ہے[1] [2][3] اور عمومًا یہ سینٹی میٹر میں ہوتی ہے۔ شاہی نظام اوزان کے تحت یہ فیٹ اور انچ میں ناپی جاتی ہے۔ [4][5]

ایک اوسط اور بے حد لمبے شخص کی ایک ساتھ تصویر۔ اس تصویر سے واضح ہو چکا ہے کہ انسانی قد یکساں نہیں ہوتے۔ کوئی بے حد لمبا ہو سکتا ہے، کوئی درمیانہ ہو سکتا ہے، تو کوئی پستہ قد یا بونا ہوتا ہے۔

خصوصیات

ترمیم

ہر انسان کی قد اس کی پیمائش اور اس کے مکمل جوان ہونے تک بڑھتی رہ سکتی ہے۔ ایک نو مولود بچہ بے حد چھوٹا ہوتا ہے۔ وہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ کسی کے بھی گود یا دو ہاتھوں کے بیچ آ جا سکتا ہے۔ وہ سال در سال بڑھتے رہتا ہے۔ پھر سن بلوغ کو پہنچنے کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ کچھ بچوں میں قد کا عمر کے حساب سے نہ بڑھ پانا دیکھا گیا ہے۔ اسے ایک مرض اور سقم کی صورت میں دیکھا جاتا ہے اور اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہ بھی عام مشاہدے میں ہے کہ مردوں میں قد بڑھ کر ہوتا ہے جب کہ عورتیں نسبتًا پستہ قد ہوا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ الک الگ وجوہ کی وجہ سے لوگ لمبے اور پستہ قد ہو سکتے ہیں۔ ایک ہی گھر میں باپ پستہ قد ہو سکتا ہے جب کہ بیٹا بہت لمبا ہو سکتا ہے۔ اس میں جسمانی حرکت کا بھی دخل ہوتا ہے۔ جو بچے کھیل کود میں آگے ہوتے ہیں، وہ زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے بر عکس کم کھیلنے والے بچے پستہ قد ہوتے ہیں۔ غذائیت بھی کسی کے قد میں معاون ہو سکتی ہے۔ خاندانی پس منظر بھی لوگوں کو پستہ یا لمبے بنا سکتا ہے۔ ملک اور نسل بھی لوگوں کو لمبے یا پستہ قد کر سکتے ہیں۔ افغانستان کے لوگ عمومًا جنوبی ایشیا میں بہت لمبے ہیں۔ افریقہ کے پیگمی لوگ بہت پستہ قد ہوتے ہیں۔ اس طرح دیگر قطعہ جات کے حالات مختلف ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Stadiometers and Height Measurement Devices"۔ stadiometer.com۔ stadiometer.com۔ 10 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019 
  2. "Using the BMI-for-Age Growth Charts"۔ cdc.gov۔ بیماریوں سے بچاؤ اور انسداد کے مرکز۔ 30 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2014 
  3. Price, Beth، وغیرہ (2009)۔ MathsWorld Year 8 VELS Edition۔ Australia: MacMillan۔ صفحہ: 626۔ ISBN 9780732992514 
  4. Lapham, Robert، Agar, Heather (2009)۔ Drug Calculations for Nurses۔ USA: Taylor & Francis۔ صفحہ: 223۔ ISBN 9780340987339 
  5. Pamela J. Carter (2008)۔ Lippincott's Textbook for Nursing Assistants: A Humanistic Approach to Caregiving۔ USA: Lippincott, Williams & Wilkins۔ صفحہ: 306۔ ISBN 9780781766852