انسٹی ٹیوٹ برائے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز
انسٹی ٹیوٹ برائے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز یا ادارہ برقیات و برقیاتی مہندسین (Institute of Electrical and Electronics Engineers) ایک پیشہ ور تنظیم ہے، جس کا کارپوریٹ آفس نیویارک شہر میں ہے جبکہ عملیاتی مرکز پسکیٹوے، نیو جرسی میں ہے۔ اس ادارہ کا قیام 1963ء میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرز اور انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو انجینئرز کے انضمام سے عمل میں آیا۔ آج یہ تکنیکی پیشہ ور افراد کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں موجود اس کی شاخوں میں 400،000 سے زیادہ اراکین ہیں۔ اس کے مقاصد میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ، بعید مواصلات اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیمی اور تکنیکی ترقی شامل ہیں۔
قسم | پیشہ ورانہ تنظیم |
---|---|
قیام | جنوری 1, 1963 |
صدر دفتر | پسکیٹوے، نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ امریکا |
آغاز | انضمام امریکن انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرز اور انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو انجینئرز |
کلیدی لوگ | رابرٹو بوئسن ڈی مارکا، صدر اور سی ای او |
خدمت دائرہ کار | عالمی |
مرکوز | الیکٹریکل، الیکٹرانکس، مواصلات، کمپیوٹر انجینئری، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی [1] |
طریقہ کار | صنعتی معیارات، کانفرنسیں، مطبوعات |
آمدنی | US$413 ملین |
ارکان | 429,000+ |
ویب سائٹ | www |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "IEEE Technical Activities Board Operations Manual". IEEE. Retrieved December 7, 2010., section 1.3 Technical activities objectives