انصار اللہ (احمدیہ)
انصار اللہ احمدیہ مسلم جماعت کے چالیس سال سے زائد عمر کے مردوں کی تنظیم ہے۔
آغاز
ترمیماحمدیہ مسلم جماعت کے دوسرے خلیفہ المسیح مرزا بشیر الدین محمود احمد نے 26 جولائی 1940 کو اس تنظیم کے آغاز کا اعلان کیا۔
تاریخ
ترمیمخدام الاحمدیہ ہی کی طرح آغاز میں انصار اللہ بھی قادیان سے شروع ہوئی۔ پھر اسی سال اگست میں اسے جماعت کی تمام اکائیوں تک ممتد کر دیا گیا۔
انتظامی ڈھانچہ
ترمیمانصار اللہ کے ملکی سربراہ کو صدر انصار اللہ اور اس کے معاونین پر مشتمل مجلس عاملہ میں ہر صیغہ کے سربراہ کو قائد کہا جاتا ہے۔ مقامی سطح پر تنظیم کا سربراہ زعیم اور اس کی مجلس عاملہ کے ارکان منتظم کہلاتے ہیں۔