انعام الحق کوثر
ڈاکٹر انعام الحق کوثر بلوچستان کے حوالے سے تحقیق میں سند کا درجہ رکھتے ہیں، لسانیات، تاریخ اور بالخصوص مسلم لیگ اور تحریک پاکستان کی تاریخ کو اجاگر کیا. محکمہ تعلیم میں اعلی عہدوں پے فائز رہے،
پیدائش
ترمیمڈاکٹر انعام الحق کوثر یکم اپریل 1931ء کو موضع کیناں کلاں تحصیل نکودر ضلع جالندھر میں پیدا ہوٸے
تعلیم
ترمیم۔لاہور سے صحافت اور فارسی میں ایم اے کیے۔ پی ایچ ڈی بھی کی۔
عملی زندگی
ترمیم1955ء کو محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے، کوٸٹہ۔لورالائی ، سبی اور مستونگ کے کالجز میں تدریس کی۔1980ء میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کے چیئرمین اور1985ء کو ناظم تعلیمات ادارہ نصابیات و مرکز توسیع تعلیم بلوچستان مقرر ہوئے، 1990ء میں ڈائریکٹر بلوچستان بہبود فنڈز سکیم، محکمہ تعلیم تعینات ہوئے،
اعزازات
ترمیم1997ء میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ، 1968ء میں رائٹرز گلڈ انعام، 2010ء میں تحریک پاکستان گولڈ میڈل، کے علاوہ سیرت ایوارڈ سے بھی نوازے گئے
تصانیف
ترمیم100سے زائد تصانیف لکھیں، چند یہ ہیں.
- افغانیز ، لائف اینڈ ورکس
- بلوچستان میں فارسی شاعری
- بلوچستان میں اردو
- تذکرہ صوفیائے بلوچستان
- تحریک پاکستان میں بلوچستان کا حصہ
- بلوچستان میں نفاذ اردو
- علامہ اقبال اور اردو
- بلوچستان میں بولی جانے والی زبانوں کا تقابلی مطالعہ
- تحریک پاکستان اور صحافت
- سرور کائنات کی مہک بلوچستان میں
- سرور کائنات بحیثیت داعی امن و اخوت
- تعمیر ء تعلیم اور معلم
- بلوچستان میں تحریک تصوف
- بلوچستان آزادی کے بعد
- فارورڈ پالیسی اور اس کے نتائج، ترجمہ\بروس
- قائد اعظم بلوچستان میں
- مادر ملت اور بلوچستان
- نقوش بلوچستان
- بلوچستان : مسلم لیگ کے رہنما اور کارکن
- مرزا غالب کتابیات
- قائد اعظم، تحریک پاکستان اور صحافتی محاذ
- شعر فارسی در بلوچستان
- مسلم لیگ بچہ لیگ
- بلوچستان میں اردو ادب کے 100سال
- اردو کی قدیم دفتری دستاویزات
- پاکستانی زبانوں کے صوفی شعرا
- اقبالیات کے چند خوشے
- ارمغان کوثر
- جوئے کوثر
- باغ بلوچستان
- اقبال شناسی اور ادبائے بلوچستان کی تخلیقات
- بیرونی ممالک میں اردو
- بلوچستان میں نونہال کا ادب
- اقبال شناسی اور بلوچستان کے کالج میگزین
- نیکی کی کلیاں
- مکاتیب یوسف عزیز مگسی
- اردو ، ثقافت و ادب وادی بولان میں
وفات
ترمیم13 دسمبر 2014ء کو لاہور میں وفات پائی قبرستان ریل ٹاؤن (کینال کالونی ) نزد ای، ایم، ای سوسائٹی (لاہور) میں تدفین ہوئی
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمانسائیکلوپیڈیا پاکستان ، کامران اعظم سوہدروی