اَنُولوما (لام کے بعد واؤ مجہول ہے) (انگریزی: hypergamy) ہندو سماج کے اعلٰی ذات کے لڑکی کی کم تر ذات والی لڑکی سے شادی کو کہتے ہیں۔ یہ رواج بنگال کے برہمن، راجستھان کے راجپوت اور مہاراشٹر کے مراٹھا لوگوں، وغیرہ کے بیچ دیکھا جاتا ہے۔ حالانکہ نچلی ذات کی لڑکی کو لوگ بہو کے طور قبول کرلیتے ہیں، مگر نچلی ذات کے لڑکے سے عمومًا اپنی لڑکی کو بیاہ دینے سے یہی لوگ بچتے ہیں۔ اس طرح اعلٰی ذات والے اپنی عددی فوقیت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔[1]

پرتی لوما

ترمیم

پْرتِی لوما (لام کے بعد واؤ مجہول ہے) (انگریزی: hypogamy) یہ انولوما کی عین ضد ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ایک شودر لڑکا برہمن لڑکی سے شادی کرے۔ حالانکہ یہ راجح یا زیادہ مروج نہیں ہے، تاہم اس کی مثالیں ویدی دور میں بھی دیکھی گئی ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب “Indian Society: Issues, Policies and Welfare Schemes”, Dr Vinita Pandey, BSC Publishers & Distributors, Hyderabad, P. 1.18