انوپ سنگھ
ڈاکٹر انوپ سنگھ (5 مارچ 1903ء – 28 جنوری 1969ء) بھارتی پنجاب میں انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان تھے۔ جنھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
یہ راجیہ سبھا کے چار بار رکن رہے : 3 اپریل 1952ء تا 2 اپریل 1954ء، 3 اپریل 1954ء تا 2 اپریل 1960ء، 3 اپریل 1962ء تا 22 نومبر 1962ء اور 3 اپریل 1964ء تا 28 جنوری 1969ء۔
1960ء کے عرصے میں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سربراہ رہے۔ انھوں نے نہرو پر ایک کتاب بعنوان نہرو: رائزنگ اسٹار آف انڈیا لکھی۔
انھوں نے پسماندگان میں اہلیہ اقبال کور اور ایک بیٹی کو چھوڑی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rajya Sabha Members' Biographical Sketches 1952 - 2003" (PDF)۔ Rajya Sabha Secretariat، Parliament House، New Delhi.
پیش نظر صفحہ اترپردیش سیاست دان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |