انٹرفیس (ضد ابہام)
(انٹرفیس سے رجوع مکرر)
سطح البین یعنی interface کا لفظ سائنس کے کئی شعبہ جات میں مستعمل ہے اور ہر جگہ گو کہ اس کی تعریف قدرے مختلف اختیار کی جاتی ہے مگر حقیقت میں سطح البین کا مفہوم ہر جگہ ایک ہی رہتا ہے یعنی کہ دو مظاہر کے مابین سطح یا حد۔ یا یوں کہـ سکتے ہیں کہ وہ مقام یا سطح جس جگہ پر کوئی ایک چیز یا مظہر دوسرے سے تبدیل ہو رہا ہو یا رابطے میں ہو۔ اردو میں سطح البین کا لفظ انگریزی ہی کی طرح اسی مفہوم کی مکمل عکاسی کرتا ہے، گو کہ یہ اصطلاح انگریزی میں یک لفظی اور اردو میں دو لفظی لگتی ہے لیکن درحقیقت انگریزی میں بھی یہ لفظ دو الفاظ ہی سے ملکر بنا ہے، inter اور face یا inter-face۔
- سطح البین (کیمیاء) --- کسی بھی کیمیائی مرکب یا مادے کی دو مختلف حالتوں کے مابین سطح، مثلا کسی نلی میں نیچے پانی اور اوپر تیل کے مابین سطح
- سطح البین (کمپیوٹر) --- کسی سافٹ ویئر کی وہ خصوصیت جس پر دوسرا سافٹ ویئر انحصار کرتا ہو، اس کو بندرگاہ بھی کہا جاتا ہے
- یوزر انٹرفیس (user interface)
- گرافکل یوزر انٹرفیس (graphical user interface)
- نیٹ ورک انٹرفیس (network interface) ---وہ مقام جہاں ایک راس (کسی کمپیوٹر یا عمیل وغیرہ کا) شراکہ سے یا دو شراکے (نیٹ ورکس) آپس میں اتصال کرتے ہوں