سطح البین یعنی interface کا لفظ سائنس کے کئی شعبہ جات میں مستعمل ہے اور ہر جگہ گو کہ اس کی تعریف قدرے مختلف اختیار کی جاتی ہے مگر حقیقت میں سطح البین کا مفہوم ہر جگہ ایک ہی رہتا ہے یعنی کہ دو مظاہر کے مابین سطح یا حد۔ یا یوں کہـ سکتے ہیں کہ وہ مقام یا سطح جس جگہ پر کوئی ایک چیز یا مظہر دوسرے سے تبدیل ہو رہا ہو یا رابطے میں ہو۔ اردو میں سطح البین کا لفظ انگریزی ہی کی طرح اسی مفہوم کی مکمل عکاسی کرتا ہے، گو کہ یہ اصطلاح انگریزی میں یک لفظی اور اردو میں دو لفظی لگتی ہے لیکن درحقیقت انگریزی میں بھی یہ لفظ دو الفاظ ہی سے ملکر بنا ہے، inter اور face یا inter-face۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔