انکونا (Ancona)
عمومی معلومات
ملک اٹلی
علاقہ مارچے (مارکے)
صوبہ صوبہ انکونا
رقبہ 124 مربع کلومیٹر
سطح سمندر سے بلندی 0 سے 100+ میٹر
آبادی 101,909 (2005ء)
پوسٹل کوڈ 60100
کالنگ کوڈ 071
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت (UTC+1)
حکومت
ناظم (سنداکو) فابیو ستورانی
زیر انتظام کمونے 49
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام
علامت


انکونا (اطالوی، انگریزی: Ancona) اٹلی کے علاقہ مارچے(مارکے) میں واقع ایک بندرگاہ ہے جس کی آبادی 2005ء کی مردم شماری کے مطابق 101,909 تھی۔ انکونا بحیرہ آڈریاٹک کے ساحل پر واقع ہے جو صوبہ انکونا کا مرکز اور اطالوی علاقہ مارچے(مارکے) کا صدر مقام ہے۔

تاریخ ترمیم

شہر کی بنیاد سراکوز(سورا کوزا) (Syracuse) نے 390 قبل مسیح میں رکھی اور اس کو انکونا کا نام دیا، انکونا یونانی لفظ Αγκων کی معمولی تبدیل شدہ شکل ہے جس کا مطلب کہنی یا ایلبو(elbow) کے ہیں۔ شہر کے مشرقی حصہ میں بندرگاہ شمال کی طرف سے کہنی شکل کی بڑھی ہوئی چٹان سے محفوظ تھا۔ یونانی تاجروں نے یہاں جامنی رنگ (Tyrian purple) تیار کرنے کی فیکٹری بھی لگائي۔ رومی ادوار میں شہر کا اپنا سکہ چلتا تھا اور یونانی زبان کا استعمال بھی جاری رہا۔

بندرگاہ ترمیم

بندرگاہ سے درج ذیل شہروں کے لیے بحری جہاز چلتے ہیں۔ شہر کے ساتھ چلانے والی کمپنی کا نام بھی درج ہے۔

  • دورس۔ آڈریا فیریز
  • سپلٹ، سٹاری گراڈ، وز۔ بلیو لائن انٹرنیشنل
  • سپلٹ، زڈار۔ جاڈرولنجہ
  • سپلٹ۔ ایس این اے وی
  • ایگومینتسا، پٹراس۔ سپر فاسٹ فیریز
  • ایگومینتسا، پٹراس۔ مے این ای کے لائنز
  • ایگومینتسا، پٹراس۔ منوآن لائنز

(مارکے)