انگا (انگریزی: Inga) مشہور انگریزی ناول نگارپولی سین گپتا کا سال 2014ء میں تحریر کردہ ایک ناول ہے۔ اس ناول کی کہانی ایک تمل برہمن خاتون راپا کے ارد گرد گھومتی ہے۔[1][2] پولی سین گپتا عموما ڈراما نویسی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کا خاص لگاو تھیٹر سے ہے۔ ان کا اصلی نام امبیکا ہے مگر ان کا قلمی نام پولی ہے۔ وہ بچوں کا ادب لکھتی ہیں۔ وہ پہشی سے کالج لیکچرر اور اسکول کی معلمہ رہ چکی ہیں۔ ‘‘انگا‘‘ ان کا پہلا ناول ہے۔ انھوں نے اس ناول کو 30 اکتوبر کو بھارت کی ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلور سے شائع کیا۔[1]

انگا (ناول)
مصنف پولی سین گپتا   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 2014  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پلاٹ

ترمیم

راپا دہلی میں ایک تمل برہمن خاندان میں پیدا ہوئی۔ دہلی میں ہی اس کی پرورش بھی ہوئی۔ اپنے تعلیمی سفر کے دوران میں وہ انگریزی ادب سے متعارف ہوتی ہے جسے وہ بہت پسند کرتی ہے۔ اس کی ایک کزن انگا ہے جس کے ساتھ اس کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ اس کے ساتھ کیرلا میں گرمی کی چھٹیاں بتانے آتی ہے۔ پولی نے اس کتاب میں اسی ماحول کی روزمرہ کی زندگی کا نقشہ کھینچا ہے۔ بقول ششی، “یہ ایک خاندان کی کہانی ہے۔ یہ کہانی دودھ اور شہد جیسی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک غلیظ کافی ہے۔ پولی خود ناول میں کہتی ہیں کہ یہ ایک غلیظ اور دبیز کافی ہے، اس میں خناس ساس ہے جو ہمیشہ چراغ پا رہتی ہے۔ ظالم باپ ہے جو بچوں کے خوابوں کو روندتا رہتا ہے۔ ظالم آنٹیاں اور تسلط جمانے والے شوہر ہیں۔“

ناول کے رسم اجرا کے موقع پر پیرس میں یونیسکو کے سابق سفیر چرن جیو سنگھ بھی موجود تھے۔ وہ کتاب کو انگریزی زبان کے استعمال کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں“ ہمارے یہاں تمل انگریزی ہے، ملیالم انگریزی ہے، کنوینٹ انگریزی ہے، بھارتی انگریزی ہے، دہلوی انگریزی ہے، جنوب بھارتی انگریزی ہے۔ مگر یہ کتاب بھارتی انگریزی کا مربا ہے اور یہی اس کتاب کی خصوصیت ہے۔“[3]

اشاعت

ترمیم

یہ ناول رسمی طور پر 30 اکتوبر 2014ء کو بنگلور، بھارت میں شائع ہوا۔ اسی محفل میں بھارتی قلم کار ششی دیش پانڈے نے بھی اپنی کتاب کا اجرا کیا اور یونیسکو کے سابق سفیر چرن جیو سنگھ کو پہلا نسخہ عطا کیا گیا۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Inga by Poile Sengupta"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 24 اکتوبر 2014 
  2. "Inga book"۔ Crossword۔ 26 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2014 
  3. https://www.thehindu.com/books/the-mystery-in-the-family/article6563758.ece
  4. "Book launch Inga"۔ 09 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2014