اوم پوری
ہندوستانی آرٹ سینما کے مشہور اداکار۔ جنھوں نے بہت سی انگریزی فلموں میں کام کیا۔ 18 اکتوبر 1950ء کو ہریانہ میں پیدا ہوائے۔
اوم پوری | |
---|---|
(ہندی میں: ओम पुरी)،(انگریزی میں: Om Puri) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (پنجابی میں: ਓਮ ਪ੍ਰਕਾਸ਼ ਪੁਰੀ) |
پیدائش | 18 اکتوبر 1949ء [1][2][3][4][5] انبالہ |
وفات | 6 جنوری 2017ء (68 سال)[2][3][4][5] اندھیری |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت |
قد | 1.75 میٹر |
تعداد اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا قومی ڈراما اسکول |
پیشہ | فلم اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی [6] |
اعزازات | |
افیسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (2004) فنون میں پدم شری (1990) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:آروہن (فلم) اور ارد ستیا ) (1982) |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی حالات
ترمیمبچپن انتہائی کسمپرسی میں گزارا اور چھ سال کی عمر میں گذر اوقات کے لیے انبالہ میں چائے کے کھوکھے پہ کام کرتے رہے۔۔ انہو ں نے لوکل تھیٹر میں چھوٹے موٹے رول کرنے شروع کردیے۔ اسی دوران میں پنجابی تھیٹر کی ایک مہان ایکٹر اور ڈائریکٹر نیلم مان سنگھ کی نظر پڑی۔ وہ ان کو دلی میں نیشنل اسکول آف ڈراما ( این ایس ڈی )لے گئی اور بھارتی تھیٹر کے مہان گرو ابراہیم القاضی کے سامنے پیش کر دیا ’’اس بچے میں دم ہے۔ داخلہ مل جائے تو مایوس نہیں کرے گا ‘‘ یوں 1973ء میں این ایس ڈی میں داخلہ ہو گیا۔ اس کلاس میں نصیر الدین شاہ بھی تھے ۔
فلم
ترمیم1976ء سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ان کی پہلی فلم گھاسی رام کوتوال تھی۔ اس کے بعد سے انھوں نے اب تک ستر سے زائد فلموں، ٹی وی سیریلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔
ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انھوں نے سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری سے بھی ان کو بہت لگاؤ تھا۔ جس کا ثبوت ان کی فلم ایکٹر ان لا ہے
برطانوی فلمیں
ترمیماداکار کے طور پر برطانیہ سے ان کا تعلق 1980ء میں فلم ’جویل ان دی کراؤن‘ سے شروع ہوا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ’برادر ان ٹربل‘، ’مائی سن اے فیناٹک‘ اور شیکسپیئر کے ڈرامے ’کنگ لیئر‘ کی نئی شکل میں بھی کام کیا ہے۔ 2004ء میں ملکۂ برطانیہ نے ’آرڈر آف برٹش ایمپائر‘ کے اعزاز سے نوازا ۔
آخری ایام
ترمیمبھارت میں پاکستانی اداکاروں کی مخالفت کے ماحول میں انھوں نے ان کا دفاع کیا۔ جس پر انھیں ان کے اپنے ملک میں تنقید کا سامنا رہا اور وہ دل برداشتہ ہوئے۔ 6 جنوری 2017ء کو ان کا انتقال ہو گیا ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/143185268 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Om-Puri — بنام: Om Puri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/174917718 — بنام: Om Puri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Om Puri — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/df5efda1f6d6444d936377ef82ef9559 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb142179771 — بنام: Om Puri — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb142179771 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
ویکی ذخائر پر اوم پوری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |