اونٹوں کی دوڑ (انگریزی: Camel racing) مغربی ایشیا، شمالی افریقا، قرن افریقا، پاکستان، منگولیا اور آسٹریلیا میں ایک مقبول کھیل ہے۔ اس میں پیسہ بھی لگایا جاتا ہے اور سیاح بھی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اونٹوں کو بہت ہی توانائی سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے جس میں شہد، تازہ دودھ، کھجوریں اور وٹامن شامل ہیں۔ کچھ لوگ ہر ماہ تقریباً 1000 پاؤنڈ اونٹ کو دوڑ کے لیے تیار کرنے میں صرف کرتے ہیں، کیوں کہ اس کافی منفعت ہوتی ہے۔[1]

اوکلاہوما میں اونٹ سواری کے مقابلے کا ایک منظر

عرب ممالک میں اب اونٹوں کی دوڑ میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ اونٹوں کی دوڑ کے لیے اب بچوں کی جگہ نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے گا۔ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اونٹ کی مشہور اور قدیم دوڑ میں بھی جدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب بچوں کی جگہ روبوٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔[2]

اونٹ کی دوڑ اسلام سے قبل کے دور سے سعودی عرب میں مشہور ہے اور آج تک اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے اونٹوں کی صحت اور خوبصورتی کا خیال رکھا جاتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم