اٹک گروپ کرکٹ ٹیم پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو پاکستان کے علاقائی مقابلوں یعنی پیٹرنز ٹرافی وغیرہ میں حصہ لیتی تھی۔ اس ٹیم کے کفیل اٹک گروپ آف کمپنیز تھے۔

میچوں کا ریکارڈ

ترمیم

2005-06 میں "اٹک ریفائنری لمیٹڈ، اٹک گروپ" کے نام سے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا مقابلہ جیتنے کے بعد 2006-07 کو اس ٹیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ دیا گیا۔ اس ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں بشمول کپتان بابر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔[1]

اس ٹیم نے 4 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جن میں 2 میچ جیتے اور 2 ہی میچ بے نتیجہ رہے اور اس طرح وہ اپنے گروپ میں سب سے آخری مقام حاصل کر سکے۔[2]

اس ٹیم کے لیے سب سے زیادہ انفرادی سکور عمران علی کے 152 ناٹ آؤٹ ہے۔[3] اور بہترین گیند بازی عاصم بٹ کی 92 سکور دے کر 6 وکٹ کی ہے۔[4]

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔