اپاسنا سنگھ
اپاسنا سنگھ (پیدائش: 29 جون 1974ء)[2] ایک بھارتی اداکارہ اور اسٹینڈ اپ کامیڈیئن ہیں۔ وہ 1997ء کی فلم جدائی میں گونگی اور بہری کا کردار ادا کرنے کے بعد منظر عام پر پہچانی گئیں۔[3] انھوں نے کامیڈی نائیٹس ود کپل بھوآ (پڑوسی آنٹی) اور بگ میجک میں اور ندانیاں میں تاراونتی کے کرداروں کے لیے مشہور رہی ہیں۔[4] اس کے بعد ٹیلی ویژن سیریز “سون پری ” میں ایک منفی کردار میں سامنے اسئیان اور شہرت حاصل کی۔ اس میں ان کا کردار کالی پری کا تھا۔ وہ اپنے منفرد انداز میں پنجابی اور عجیب انگریزی ڈائلاگ بولنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ انھوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی سنیما جیسا کہ پنجابی، بھوجپوری، راجستھانی اور گجراتی زبانوں کی فلموں میں بھی کردار نبھائے ہیں۔
اپاسنا سنگھ | |
---|---|
2009ء میں اپاسنا سنگھ
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جون 1974ء ہشیارپور، پنجاب، بھارت |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | نیرج بھاردواج (شادی 2009ء)[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1986ء– تا حال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیماپاسنا نے اداکار نیرج بھردواج سے شادی کی جو دور درشن ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اداکاری کرتے ہیں۔ انھوں نے کچھ ہندی اور بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ ان میں انھوں نے ہیرو کا کردار بھی نبھایا جب کہ کچھ منفی کردار بھی ادا کیے۔ ایک ٹیلی ویژن کی سیریل “ اے دل نادان” کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی جو دوستی سے ہوتی ہوئی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوئی ،بالآخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔[5]
کیرئیر
ترمیماپاسنا نے اپنی فنی زندگی کی شروعات 1986ء میں راجیشری پروڈکشنز کے زیر اہتمام بننے والی ایک ہندی فلم “بابل” میں ایک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو کر کی۔ اس کے بعد انھوں نے 1988ء میں بننے والی فلم “بے چلی سسریے” میں اداکاری کی ، یہ فلم راجستھانی سینما کے لیے ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے بعد انھوں نے کئی ایک ہندی، پنجابی، بھوجپوری اور راجستھانی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جن میں ڈر، جوانی زندہ باد، لوفر، جدائی، میں پریم کی دیوانی ہوں، مجھ سے شادی کروگی، اعتراض، اولڈ از گولڈ، مائی فرینڈ گنیش، گول مال ریٹرنز اور ہنگامہ قابل ذکر ہیں۔
فلمو گرافی
ترمیمفلم
ترمیمسال | فلم | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
1988 | بائی چلی ساساریے | راجستھانی | ||
1989 | پاپ کی سزا | ہندی | ||
1990 | جوانی زندہ باد | روسی | ہندی | |
1993 | آج کی طاقت | ہندی زبان | مرکزی کردار | |
دوستی کی سوگندھ | ہندی زبان | |||
بے دردی | ہندی زبان | |||
خون کا سندور | آشا | ہندی زبان | مرکزی کردار | |
ڈر | ہندی زبان | |||
1995 | اب تو جینے دو | ہندی زبان | ||
عاشق مستانہ | ایشا | ہندی زبان | ||
1996 | لوفر | ہندی زبان | ||
بھیشما | بھارتی ورما | ہندی زبان | ||
1999 | سرفروش | مالا | ہندی زبان | فاتح - قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین مقبول فلم |
2000 | کوٹھے والی | ہندی زبان | ||
بھائی ٹھاکر | جانکی | ہندی زبان | ||
بادل | گلر مہندی کی بیوی | ہندی زبان | ||
ہمارا دل آپ کے پاس ہے | ہندی زبان | |||
2002 | ایک اور وسفو ٹ | مالا | ہندی زبان | |
ہاں میں بھی پیار کیا | کسمیس کھجورہ | ہندی زبان | ||
انگار | ہندی زبان | |||
جانی دشمن | نکی ، وویک کی نوکرانی | ہندی زبان | ||
2003 | تالاش | خود | ہندی زبان | |
ہم ہیں پیار میں | خود | ہندی زبان | ||
عشق وشک | کملا بائی | ہندی زبان | ||
میں پریم کی دیوانی ہوں | سکریٹری | ہندی زبان | ||
ہنگامہ | دلاری، پوپٹ کی بیوی | ہندی زبان | ||
2004 | مجھ سے شادی کروگی | مسز سوریا پرکاش | ہندی زبان | |
اعتراض | کنچن | ہندی زبان | ||
ہلچول | مسز سوریا | ہندی زبان | ||
2006 | لوو ان جاپان | برکھا رانی | ہندی زبان | |
چاند کے پار چلو | لاجو | ہندی زبان | ||
ہم کو دیوانہ کر گیئے | پرمجیت جی گھگگی | ہندی زبان | ||
اتما | شانتا | ہندی زبان | ||
اقرار بائی چوائس | کالاوتی 'کال' تلوار | ہندی زبان | ||
ہوتا ہے پیار دل میں پاگل | ہندی زبان | |||
2007 | میرا دوست گنیشا | گنگو تائی | ہندی زبان | |
2009 | چل چلا چل | چھایا یو اپادھیائے | ہندی زبان | |
ایک : ایک کی طاقت | منجیت بو | ہندی زبان | ||
2010 | ایڈیٹ باکس | ٹی وی وی میرچندانی | ہندی زبان | |
2011 | کون ہے وہاں | |||
2012 | جٹ اور جولیٹ | چھنو کور | پنجابی | |
ٹیںسن مت لے یار | انسپکٹر | ہندی زبان | ||
بھنوری کا جا ل | آنٹی | ہندی زبان | ||
2013 | ڈیڈی کول منڈے فول | پنجابی | ||
2014 | ڈسکو سنگھ | پامی | پنجابی | |
تانکو بھید گائیو[6] | پی جی آنٹی | راجستھانی | ||
2017 | جڑوا 2 | لیلا | ہندی زبان | |
2019 | اردب مطیاران | پنجابی | ||
2019 | جند جان | بھوہا | پنجابی |
ٹیلی وژن
ترمیم- جےَ ہنومین میں موہنی کے کردار میں
- اوم نمہ شوئی (ٹی۔وی۔ سیریز) موہنی کے کردار میں
- راجا کی آئے گی بارات میں بھانومتی کے کردار میں
- پری ہوں میں، میں مامی جی کا کردار
- مائکا میں لولی بھوآ کا کردار ادا کیا
- یہ میری لائپھ اے
- تمنا ہاؤس
- لیڈی انسپیکٹر
- پٹاکے ٹھا (پنجابی)
- دل مل گیا میں سڈ کی ماں کے کردار میں
- مجس کوشک کی پانچ بہئیے
- سون پری میں کالی پری کے کردارمیں
- بانی - عشقَ دا قلماں بھواجی
- یہ جندگی اے گلشن
- پھری بھی دل اے ہندوستانی میں گنگا کے کردار میں
- کامیڈی نائیٹس ود کپل میں پنکی بوا (آنٹی)
- ندانیاں میں تارونتی
- کامیڈی نائیٹس لائیو پڑوسن/ پنکی بھوآ
- سنتوشی ماں میں مدھو
- دی کپل شرما شو وچ ٹوینکل[7]
- سیزن 8 میں بطور میزبان (ہوسٹ) نچّ بلئے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://photogallery.indiatimes.com/tv/shows/comedy-nights-with-kapil-launch/articleshow/20664643.cms
- ↑ "Kapil Sharma Bua aka Upasana Singh Celebrated 42nd Birthday"۔ Dainik Bhaskar (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولائی 2019
- ↑ "Upasna Singh gets married"۔ NDTV
- ↑ "Confirmed: Upasana Singh makes a come back to The Kapil Sharma Show"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اپریل 13, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2017
- ↑ "Neeraj Bharadwaj Married to Upasana Singh"۔ 06 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/rajasthani/movie-details/taanko-bhid-gayo/etmoviereview/62538169.cms?from=mdr
- ↑ "'The Kapil Sharma Show:' Navjot Singh Sidhu not quitting comedy show"