سو یو تھینک یو کین ڈانس
اچھا، تمھارا خيال ہے کہ تمہيں رقص کرنا آتا ہے. ( انگريزی: So You Think You Can Dance ) رقص کا ايک امريکی پروگرام ہے مرتبہ جو فاکس ٹی وی چينل سے پہلی مرتبہ 20 جولائی، 2005ء کو نشر کياگيا۔ اسے موسيقی کے مشہور امريکی پروگرام آئیڈل [ Idol ] کی طرز پر بنايا گيا ہے۔ آئیڈل ہی کی طرح ملک بھر سے امتحان کے عمل سے گزار کر مدمقابل منتخب کیے جاتے ہیں۔ اس پروگرام کو سائیمن فلر ( Simon Fuller ) اور نائیجل ليتھگو ( Nigel Lythgoe ) نے تخليق کيا ہے جو آئیڈل کے بھی خالق ہیں۔
یہ پروگرام 2006ء کے موسم گرماميں 18 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کا مقبول ترين پروگرام قرار پايا تھا۔ يہ پروگرام نیوزی لینڈ، یوکرائن، ترکی، اسرائیل، کینیڈا، جرمنی، یونان، پولینڈ، ملائیشیا، ناروے، بلجیم، نیدر لینڈز، جنوبی افریقا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال میں کئی مختلف ناموں سے پيش کيا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں حصہ لينے والوں کا انتخاب کرنے کے لیے ہر سال امريکہ کے بڑے بڑے شہروں میں مقابلے رکھے جاتے ہيں اور رقص کی مختلف اقسام جيسے سالسا، بال روم، ہپ ہاپ، اسٹريٹ ڈانس، معاصر رقص، جاز، بیلے ،ٹيپ( Tap ) کے علاوہ ديگر تمام اقسام سے تعلق رکھنے والے رقاصوں کی امتحان ميں شموليت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
انداز
ترمیماس شو میں حصہ لینے والوں کا تعین کرنے کے لیے ایک امتحان رکھا جاتا ہے۔ امیدواروں کو یکے بعد دیگرے ایک کمرے میں ججوں کے ايک پینل کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو بعد میں مزید امتحانوں سے گذرنا پڑتا ہے جیسے انھیں کسی کوریوگرافر سے چند دنوں میں رقص کی مشق سیکھنے کے بعد پھر امتحان دینا ہوتا ہے۔ یہ عمل پورا ہفتہ لیتا ہے،جس میں ہر روز امیدواروں کی چھانٹائی ہوتی ہے ان امتحانوں میں امیدواروں کی سیکھنے کی استعداد، نئے سانچے میں ڈھلنے کی استعداد اور رفتار وغيرہ جانچی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر کے ہر گروہ کو ایک ایک گانا دیا جاتا ہے، ہر گروہ نے خود رقص کی اپنی مشق بنا کر دوسرے دن اس کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ گروہی امتحان کے علاوہ انفرادی طور پر بھی رقص کی صلاحيتوں کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ ان سب امتحانوں سے گزرنے کی بعد 20 کے لگ بھگ مد مقابل چنے جاتے ہیں، جنہیں ہر ہفتہ ٹی وی پر براہ راست نشر کيے گئے مقابلہ رقص میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ یہاں پر ناظرین اپنے پسندیدہ رقاصوں کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔ کم ترين ووٹ ملنے والے دو امیدوار ہر ہفتے مقابلے سے باہر کر دیے جاتے ہیں۔ آخری مقابلہ عموماً 4 سے 6 رقاصوں کی درمیا ن ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ ووٹ ملنے والا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے۔