اکابر دیوبند کیا تھے؟ (کتاب)

محمد تقی عثمانی کی کتاب

اکابرِ دیوبند کیا تھے؟ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی اکابرِ دیوبند پر ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل مفتی محمد تقی عثمانی کے ماہنامہ الرشید ساہیوال کے دار العلوم دیوبند نمبر میں اکابر دیوبند اور ماہنامہ البلاغ کراچی کے مفتی اعظم نمبر میں حضرت کے شیوخ واکابر کے عنوان سے شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے ۔ یہ دونوں مضامین چونکہ ایک ہی موضوع سے متعلق ہیں ، اس لیے بعد ازاں انھیں یکجا طور پر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔ اس میں اکابر علمائے دیو بند کی سوانح حیات ، سیرت و کردار ، علم و فضل اور سادگی و تقوی سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔١١٩ صفحات کی یہ کتاب مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٢٧ ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

اکابرِ دیوبند کیا تھے؟
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعسوانح حیات

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١٩۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢