اکو یادو
بھرت كالي چرن عرف اَکُّوْ یَادَو بھارت کا ایک 32 سالہ مبینہ طور پر عصمت ریزی اور قتل کا مجرم تھا۔[1][2][3] اس کو 13 اگست، 2004ء کے دن کستوربانگر کی تقریبًا 200 خواتین کی ایک بھیڑ نے مار ڈالا تھا۔ یادو کو ستر سے زیادہ بار چاقو مارا گیا تھا اور مرچ پاؤڈر اور پتھر اس کے چہرے پر پھینکے گئے تھے۔ اس کے مبینہ متاثرین میں سے ایک نے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا تھا۔[4] عدالت کے سنگ مرمر کے فرش پر ناگپور ضلع کی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ اسے مارنے والی خواتین کا دعوٰی ہے کہ یادو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے سزا سے بے پروا ہو کر عصمت دری کا مرتکب ہو رہا تھا اور مقامی خواتین کو گالی بھی دیتا تھا۔ مقامی پولیس اس کی متاثرات کی مدد یا یادو پر مقدمہ چلانے سے انکار کر رہی تھی کیونکہ یادو انھیں رشوت دے رہا تھا۔ یادو نے مبینہ طور پر کم از کم تین افراد کو قتل کر دیا تھا اور ریل کی پٹریوں پر ان کے جسموں کو پھینک دیا تھا۔ یادو کا قتل اس وقت ہوا جب وہ غصے میں آئی بھیڑ میں عصمت دری سے متاثر عورت کو دیکھا اور اسے ایک فاحشہ کہا۔
اکو یادو | |
---|---|
(ہندی میں: भारत कालीचरन) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہندی میں: Bharat Kalicharan) |
پیدائش | سنہ 1972ء بھارت |
وفات | 13 اگست 2004ء (31–32 سال) ناگپور |
وجہ وفات | بلوا |
طرز وفات | قتل |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | سلسلہ وار قاتل |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
درستی - ترمیم |
2012ء میں اكو یادو کے بھتیجے امن یادو کو اسی طرح کے حالات میں چاقو سے مارا گیا تھا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی تھی۔[5]
پولیس کی کارروائی
ترمیمپانچ خواتین کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا تھا پر انھیں شہر میں مظاہروں کے بعد چھوڑا گیا کیونکہ جھگی جھونپڑی کی ہر خاتون نے فخریہ طور پر اس قتل کی ذمہ داری لی تھی۔ فوری طور پر اوشا نارائن نامی سماجی خدمت گزار کو حراست میں لیا گیا جنہیں کچھ اور خواتین کے ساتھ 2012ء ہی میں میں چھوڑ دیا گیا تھا۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Trial in Akku Yadav murder case begins | Nagpur News – Times of India"۔ 2013-07-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-14
- ↑ 'Arrest us all': the 200 women who killed a rapist | World news | The Guardian
- ↑ In India, One Woman's Stand Says 'Enough' – Op-Ed – NYTimes.com
- ↑ http://www.humanrightsinitiative.org/publications/police/killing_justice_vigilantism_in_nagpur1.pdf
- ↑ Teens stab to death Akku Yadav's nephew | Nagpur News – Times of India
- ↑ Usha Narayane by Paige Tenkhoff on Prezi