سٹف پرسن سینڈروم ( SPS) ایک ایسا اعصابی عارضہ ہے جس کی خصوصیت میں پٹھوں میں سختی اور اینٹھن شامل ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی جاتی ہے۔ [1] [2] یہ بنیادی طور پر دھڑ ، بازو اور ٹانگوں کے پٹھوں کو متاثر کرتا ہے۔ [2] اینٹھن، آواز، چھونے یا جذبات سے متحرک ہو سکتی ہے۔ [1] اس بیماری کی پیچیدگیوں میں خراب جسمانی نشست و خرام (پوسچر)، ہڈیوں کا ٹوٹنا ، دائمی درد اور بار بار گرنا شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] [2] [4]

اکڑے شخص کی بیماری
مترادفسٹف مین سنڈروم(ایس ایم ایس), موئرش -وولٹ مین سنڈروم [1]
اختصاصعصبیات
علاماتپٹھوں میں اکڑن، اینٹھن، درد [2][3]
مضاعفاتناقص جسمانی انداز نشت و خرام, ہڈی کا ٹوٹنا، بار بار گرنا، لمبرہائپرلورڈوسس[2][1]
عمومی حملہ20 سے 60 سال [3]
دورانیہبتدریج بگڑنا[3]
اقسامکلاسیکی، جزوی،,بتدریج بگڑتی ہوئی انسیفالومائیلائٹس سخت، بے قابو جسمانی دھچکے (PERM)[3]
وجوہاتغیر واضح, خودکار مدافتعی میکینزم[2]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، خون کے ٹیسٹ اور الیکٹرو مایوگرافی سے تائید شدہ [3]
مماثل کیفیتپارکنسنز، ملٹی پل سکلیروسیس، فائبرومالجیا، نفسیاتی بیماری، اضطراب[2]
علاجڈیازپام, باکلوفین, گاباپینٹین, نس میں امیونوگلوبلین[2][4]
تشخیض مرضعموما ناقص[4][5]
تعددنایاب[1]

اس بیماری کی ابھی تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، حالانکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں اخود کار قوت مدافعت ( آٹو آمیون) کا میکنیزم شامل ہے۔ [2] بہت سے معاملات دیگر آٹوآمیون حالات سے منسلک ہوتے ہیں، جیسے ٹائپ 1 ذیابیطس ۔ [5] غیر معمولی طور پر یہ ایک پیرانیوپلاسٹک سنڈروم کے طور پر ہوتا ہے۔ [5] تشخیص اکثر خون یا دماغی ریڑھ کی ہڈی کے سیال میں گلوٹامک ایسڈ ڈیکاربوکسیلیس (GAD) کے لیے اینٹی باڈیز کی بہت زیادہ مقدار تلاش کرنے سے ہوتی ہے۔ [2] [4] الیکٹرومیوگرافی بھی مفید ہو سکتی ہے۔ [1]

علامات کا علاج دوائیوں جیسے ڈیا زیپام ، بیکلوفین یا گابا پینٹن سے کیا جا سکتا ہے۔ [2] انٹراوینس امیونوگلوبلین یا پلازما فیریسس بھی مدد کر سکتے ہیں۔ [2] اس بیماری کے نتیجے میں عام طور پر میعار زندگی خراب ہوجاتا ہے، جس کے وجہ سے اکثر افراد کو افسردگی یا اضطراب ہو سکتا ہے۔ [4] متوقع عمرمیں کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ [5]

سٹف مین سنڈروم ، نایاب بیماری ہے، جو ایک ملین میں سے ایک میں پایا جاتا ہے۔ آغاز اکثر 20 اور 60 سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے، اگرچہ کبھی کبھار غیر معمولی طور پر بچوں میں بھی ہو سکتا ہے۔ [3] خواتین مردوں کے مقابلے میں دگنا متاثر ہوتی ہیں۔ [2] اس حالت کو پہلی بار 1956 میں فریڈرک موئرش اور ہنری وولٹ مین نے بیان کیا تھا۔ [3]

حوالہ جات:

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Stiff person syndrome - About the Disease - Genetic and Rare Diseases Information Center"۔ rarediseases.info.nih.gov (بزبان انگریزی)۔ 15 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ "Stiff-Person Syndrome | National Institute of Neurological Disorders and Stroke"۔ www.ninds.nih.gov۔ 08 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج A Muranova، E Shanina (January 2022)۔ "Stiff Person Syndrome."۔ PMID 34424651 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت) 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ JF Ortiz، MR Ghani، Á Morillo Cox، W Tambo، F Bashir، M Wirth، G Moya (9 December 2020)۔ "Stiff-Person Syndrome: A Treatment Update and New Directions."۔ Cureus۔ 12 (12): e11995۔ PMID 33437550 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.7759/cureus.11995 
  5. ^ ا ب پ ت S Hadavi، AJ Noyce، RD Leslie، G Giovannoni (October 2011)۔ "Stiff person syndrome."۔ Practical neurology۔ 11 (5): 272–82۔ PMID 21921002۔ doi:10.1136/practneurol-2011-000071