ڈائیزیپام، پہلے ویلیئم کے طور پر مارکیٹ کی گئی، بینزو ڈائزیپائن خاندان کی ایک دوا ہے جو ایک رد اضطراب کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ عام طور پر بے چینی، دوروں، ترک شراب نوشی کی علامتوں، پٹھوں میں کھچاؤ، بے خوابی اور بے چین ٹانگوں کی علامتوں سمیت متعدد حالات کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ [10] اسے بعض طبی طریقہ کار کے دوران یادداشت میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [11] [12] اسے زبانی طور پر (منہ سے) لیا جا سکتا ہے یا ملاشی میں داخل کیے جانے والے سپوزٹری کے طور پر یا انٹرامسکولر (پٹھوں میں انجکشن)، نس کے ذریعے (رگ میں انجکشن) یا ناک کے اسپرے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [12] جب نس کے ذریعے انجکشن لگایا جائے تو اثرات ایک سے پانچ منٹ میں شروع ہوتے ہیں اور ایک گھنٹے تک رہتے ہیں۔ [12] کھانے کی دوا کے طور پر، اثرات 15 سے 60 منٹ کے بعد شروع ہوتے ہیں. [13]

ڈائیزیپام
طبی معلومات
تلفظ/dˈæzɪpæm/ dy-AZ-ip-am
تجارتی ناموالئم، ایٹیوان، وازیپام، والٹوکو، دیگر [8]
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comMonograph
MedlinePlusa682047
معلومات
حمل
زمرہ
  • AU: C <

ref name= " والیم"

/>
انحصار
ذمہ داری
High[4]
لت
ذمہ داری
Moderate[5][6]
راستےoral, intramuscular, intravenous, rectal, nasal[7]
اے ٹی سی رمز
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیری76% (64–97%) oral, 81% (62–98%) rectal[1]
تحولجگرCYP2B6 (minor route) to desmethyldiazepam, CYP2C19 (major route) to inactive metabolites, CYP3A4 (major route) to desmethyldiazepam
Biological half-life(50 hours); 20–100 hours (36–200 hours for main active metabolite desmethyldiazepam)[2][3]
Excretionگردوں کے ذریعے
شناخت کنندہ
  • 7-Chloro-1,3-dihydro-1-methyl-5-phenyl-3H-1,4-benzodiazepin-2-one[8]
سی اے ایس نمبر
پبکیم CID
آئی یو پی ایچ اے آر/بی پی ایس
ڈرگ بنک
کیم اسپائڈر
یو این آئی آئی
کے ای جی جی
ChEBI
ChEMBL
ECHA InfoCard100.006.476
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولاC16H13ClN2O
مولر کمیت284.74 g·mol−1
سہ رخی ماڈل (Jmol)
  • c1ccccc1C2=NCC(=O)N(C)c3ccc(Cl)cc23
  • InChI=1S/C16H13ClN2O/c1-19-14-8-7-12(17)9-13(14)16(18-10-15(19)20)11-5-3-2-4-6-11/h2-9H,10H2,1H3 YesY
  • Key:AAOVKJBEBIDNHE-UHFFFAOYSA-N YesY
 NYesY (what is this?)  (تصدیق کریں)

عام ضمنی اثرات میں بے خوابی اور عمومی سرگرمیوں میں ربط کی کمی ہو سکتی ہے۔ [2] [12] سنگین ضمنی اثرات بہت کم وقوع پزیر ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے خودکشی کا بڑھتا ہوا خطرہ، سانس لینے میں دشواری اور مرگی کے شکار افراد میں بہت زیادہ استعمال کرنے پر دوروں کا بڑھتا ہوا خطرہ شامل ہے۔ [10] [12] کبھی کبھار، جوش یا ہیجان کی کیفیت بھی ہو سکتی ہے۔ [14] طویل مدتی استعمال کے نتیجے میں عدم برداشت، لاچاری اور دوا کی خوراک کم کرنے پر چھوڑنے کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔ [10] طویل المدت استعمال کے بعد اچانک چھوڑنا ممکنہ طور پر خطرناک ہو سکتا ہے۔ [10] استعمال چھوڑنے کے بعد، ادراکی مسائل چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ [15] حمل یا دودھ پلانے کے دوران اس کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔ [12] اس کا عمل کا طریقہ کار نیورو ٹرانسمیٹر گاما۔امینوبیوٹیرک ایسڈ (GABA) کے اثر کو بڑھا کر کام کرتا ہے۔ [15]

ڈائیزیپام کو سنہ 1959ء میں ہوفمین۔لاروشے نامی کمپنی نے پیٹنٹ کروایا تھا۔ [10] [16] یہ سنہ 1963ء میں اپنے آغاز کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ تجویز کردہ ادویات میں سے ایک ہے۔ [10] ریاستہائے متحدہ میں یہ 1968ء اور 1982ء کے درمیان سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوائی تھی، جس میں صرف 1978ء میں دو ارب سے زیادہ گولیاں فروخت ہوئیں۔  [10] سنہ 2020ء میں، یہ ریاستہائے متحدہ میں، چالیس لاکھ نسخوں کے ساتھ، 128ویں نمبر پر سب سے زیادہ تجویز کردہ دوا تھی۔ [17] [18] سنہ 1985ء میں پیٹنٹ کی مدت ختم ہو گئی اور اب مارکیٹ میں 500 سے زیادہ برانڈز دستیاب ہیں۔ یہ عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔ [19]

حوالہ جات

ترمیم
  1. S Dhillon، J Oxley، A Richens (March 1982)۔ "Bioavailability of diazepam after intravenous, oral and rectal administration in adult epileptic patients"۔ British Journal of Clinical Pharmacology۔ 13 (3): 427–32۔ PMC 1402110 ۔ PMID 7059446۔ doi:10.1111/j.1365-2125.1982.tb01397.x 
  2. ^ ا ب پ "Valium – diazepam tablet"۔ DailyMed۔ 8 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2019 
  3. "Diazepam Tablets BP 10mg – Summary of Product Characteristics (SmPC)"۔ (emc)۔ 16 September 2019۔ 25 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2020 
  4. M Edmunds، M Mayhew (2013)۔ Pharmacology for the Primary Care Provider (4th ایڈیشن)۔ Mosby۔ صفحہ: 545۔ ISBN 9780323087902 
  5. Clinical Addiction Psychiatry۔ Cambridge University Press۔ 2010۔ صفحہ: 156۔ ISBN 9781139491693۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. RK Ries (2009)۔ Principles of addiction medicine (4 ایڈیشن)۔ Philadelphia: Wolters Kluwer/Lippincott Williams & Wilkins۔ صفحہ: 106۔ ISBN 9780781774772۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. "Valtoco – diazepam spray"۔ DailyMed۔ 13 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2020 
  8. ^ ا ب
  9. "Valium"۔ NPS MedicineWise۔ 31 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2023 
  10. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج
  11. "Diazepam"۔ PubChem۔ National Institute of Health: National Library of Medicine۔ 2006۔ 30 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2006 
  12. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Diazepam"۔ The American Society of Health-System Pharmacists۔ 30 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2015 
  13. JS Dhaliwal، A Saadabadi (September 2022)۔ "Diazepam"۔ StatPearls [Internet]۔ StatPearls Publishing۔ PMID 30725707۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2019 
  14. RM Perkin (2008)۔ Pediatric hospital medicine : textbook of inpatient management (2nd ایڈیشن)۔ Philadelphia: Wolters Kluwer Health/Lippincott Williams & Wilkins۔ صفحہ: 862۔ ISBN 9780781770323 
  15. ^ ا ب
  16. J Fischer، CR Ganellin (2006)۔ Analogue-based Drug Discovery۔ John Wiley & Sons۔ صفحہ: 535۔ ISBN 9783527607495 
  17. "The Top 300 of 2020"۔ ClinCalc۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2022 
  18. "Diazepam – Drug Usage Statistics"۔ ClinCalc۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2022 
  19. World Health Organization (2021)۔ World Health Organization model list of essential medicines: 22nd list (2021)۔ Geneva: World Health Organization۔ hdl:10665/345533 ۔ WHO/MHP/HPS/EML/2021.02