اگادیر
اگادیر (Agadir) (تشلحیت: Agadir, ⴰⴳⴰⴷⵉⵔ; مغربی عربی: اگادير ؛ عربی: اكادير)جنوب مغربی المغرب کا شہر اور سوس ماسہ درعہ ( (Souss-Massa-Draعلاقہ کا صدر مقام ہے۔ 2004ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ ہے۔
اگادیر | |
---|---|
(عربی میں: أكادير)(اسٹینڈرڈ مراقشی تمازیقی میں: ⴰⴳⴰⴷⵉⵔ) | |
نشان | |
تاریخ تاسیس | 1505 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | المغرب پرتگیزی سلطنت (1505–1541) [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 30°25′17″N 9°34′59″W / 30.421388888889°N 9.5830555555556°W [3] |
بلندی | 74 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 538000 (calculation ) (1 جولائی 2023)[4] |
• گھرانوں کی تعداد | 105057 (2014)[5] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | مرکزی یورپی وقت |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 2561668 |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمعہد وسطی میں شہر مچھیروں کی بستی تھا جس کو اگادیر العربا کہا جاتا تھا۔ 1505ء میں پرتگالیوں نے شہر میں تجارتی چوکی بنائی جس کا نام سانتا کروز دو کابو دے گوۓ (Santa Cruz do Cabo de Gué) رکھا اور شہر کی سربراہی کے لیے گورنر مقرر کیا۔ 1541ء میں شہر وطاسیون (Wattasid) حکمران خاندان کے زیر اقتدار آیا اور ساحل کے اوپر ابھری ہوئی چٹان پر قصبہ تعمیر کیا گيا۔ شہر تقریبا دو صدیوں تک عروج پر رہا۔ 1911ء میں جرمن جنگی کشتی دی پینتھر (the Panther) ساحل پر نمودار ہوئی جو باضابطہ طور پر وہاں موجود جرمن باشندوں کو بچانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ لیکن یہاں سے ہی جرمنی اور فرانس کے درمیان اگادیر بحران شروع ہوا جس نے بعد میں فرانس کو پورے المغرب پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے بہانہ مہیہ کیا۔
29 فروری 1960ء کو رات سوا بارہ بجے صرف پندرہ سیکنڈ دورانیہ کے زلزلہ نے اگادیر کو تباہ و برباد کر دیا، قدیم شہر دفن ہو گيا اور مرنے والوں کے تعداد کا اندازہ تقریبا 15,000 لگایا گيا۔ تاریخی قصبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے صدر دروازے پر آج بھی جرمن فقرہ پڑھا جا سکتا ہے "Vreest God ende eert den Kooning " (خدا سے ڈرو اور بادشاہ کی عزت کرو۔ Fear God and honor thy King)۔
اگادیر کی تباہی کو دیکھتے ہوئے المغرب کے شاہ محمد پنجم نے کہا، "اگر تقدیر نے اگادیر کو تباہ کرنے کی ٹھانی تھی تو اس کی تعمیر نو کا انحصار ہمارے ایمان اور اور ہماری ہمت پر ہے "۔ تعمیر نو کا آغاز 1961ء میں زلزلہ کے مرکز سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلہ پر کیا گيا۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر اگادیر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "صفحہ اگادیر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ اگادیر في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ اگادیر في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء
- ↑ https://www.citypopulation.de/en/morocco/cities/?cityid=1342
- ↑ http://rgph2014.hcp.ma/file/166326/
- ↑ https://www.pleven.bg/bg/pobratimeni-gradove/agadir-maroko