اگر بتی
اگر بتّی (incense) مصالحہ لگی ایسی تیلیاں ہوتی ہیں جو جلانے یا سلگانے پر خوشبو دار دھواں دیتی ہیں۔ یہ تقریباً سارے مذاہب کی مختلف رسومات میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان کے جلنے سے بدبو کا احساس کم ہو جاتا ہے اور فضا خوشگوار تاثر دیتی ہے۔
اگر بتی سب سے پہلے چین میں استعمال ہوئی جہاں سے یہ ہندوستان آئی اور پھر ساری دنیا میں پھیل گئی۔ قدیم مصریوں نے اسے جن بھگانے اور دیوتاوں کو خوش کرنے کے لیے استعمال کیا۔