ہرم
ہرم (جمع اہرام)، جو انگریزی کے لفظ Pyramid کا ترجمہ ہے اور یہ یونانی زبان کے لفظ Pyramis سے اخذ ہوا ہے،[1] ایک غیر تجارتی یا غیر رہائشی عمارت کو کہتے ہیں جس کے بیرون ایک تکون کی مانند ہوتا ہے اور اس کی چوٹی پر تینوں کونے یکجا ہوتے ہیں۔ ایک ہرم کی بنیاد مختلف اشکال کی ہو سکتی ہے؛ تین رخی، چار رخی یا پھر مخمس کی مانند ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک اہرم کی شکل تین یا چار رخوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اہراموں میں چار رخی بنیاد جس کے اوپر چار تکونی رخوں کی شکل میں بیرونی ڈھانچہ کھڑا ہو، سب سے عام قسم ہے۔
ایک ہرم کا تکنیکی پہلو یہ ہے کہ اس کی کل کمیت کا وزن، زمین کے قریب دباؤ کی شکل میں موجود رہتا ہے اور تمام حجم اوپر کی جانب کم ہوتا رہتا ہے اور یہ دباؤ اہرام کے درمیانی حصے پر بڑھتا جاتا ہے۔ اس وجہ سے جیسے جیسے ہرم کی اونچائی بڑھتی ہے، اوپر کے اہرام کے تعمیراتی ٹکڑے کم سے کم وزن سیدھا نیچے ڈالتے ہیں، بلکہ یہ وزن چاروں جانب تقسیم ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم تہذیبوں میں بغیر کسی جدید تعمیراتی مشینوں کے انتہائی بلند اہرام یادگاروں کی شکل میں تعمیر کر پائے۔
ہزاروں سال تک دنیا میں سب سے بڑی عمارتوں کے طور پر صرف اہرام ہی پہچانے جاتے تھے۔ ان میں دو اہرام؛ سرخ ہرم اور خوفو کا عظیم ہرم مشہور ہیں، جو دونوں مصر میں ہیں۔ اور یہی دو اہرام ہیں جو قدیم تہذیبوں کے تاحال موجود سات عجوبوں کی یادگار کے طور پر موجود ہیں۔ اس کی واحد وجہ ان کی طرز تعمیر ہے۔ خوفو کا عظیم ہرم اب بھی دنیا کا سب سے بلند ہرم ہے۔ دنیا کا سب سے بڑے حجم والا تعمیر شدہ ہرم میکسیکو میں واقع ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہینری جارج لڈل، رابرٹ سکاٹ۔ "A Greek-English Lexicon"۔ پرسویس ڈیجیٹل لائبریری