اہلیا (انگریزی: Ahalya) بنگالی زبان میں 2015ء میں بنی ایک مختصر فلم ہے جس کی ہدایت کا کام سجوئے گھوش نے کیا ہے۔ رادھیکا آپٹے، سومترا چٹرجی، توٹا رائے نے کلیدی کردار ادا کیے ہیں۔ سجوئے گھوش نے اس شارٹ فلم کو صرف آن لائن پلیٹفارم کے لیے ہی تیار کیا ہے۔

اہلیا
ہدایت کار
اداکار سومترا چٹرجی
رادھیکا آپٹی
توتا رائے چودھری   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف پر تجسس فلم   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم نویس
دورانیہ 15 منٹ   ویکی ڈیٹا پر (P2047) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 20 جولا‎ئی 2015  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
tt4876528  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کہانی

ترمیم

کولکاتہ کے پس منظر پر بنی اس فلم کی کہانی موجودہ دور کی ہے، لیکن یہ پرانوں کی گاتھا کی یاد دلاتی ہے۔ یوں تو یہ بنگالی زبان میں بنی ہے، لیکن انگریزی ترجمہ بھی پردے پر دستیاب ہے۔ فلم کو بہترین طریقے سے فلمایا گیا ہے۔اس سسپینس تھرلر کے کئی مناظر ناظرین کے رونگھٹے کھڑے کر دیتے ہیں۔ اس میں ایک کرشماتی پتھر ہے اور ایک کارنامہ بھی ہے۔ کرشماتی پتھر کیا کرتا ہے، وہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلیگا۔

ایک خاص بات یہ ہے کہ فلم میں جو بھی آدمی شہوانی انداز میں رادھیکا آپٹے کے قریب جاتا ہے، وہ پتھر کا ہو جاتا ہے۔ اس کی گتھی کا حل فلم میں مخفی ہے اور وہ یہ ہے کہ رادھیکا آپنے کے قریب جانے کے بعد وہ آدمی ایک مورتی میں بدلتا ہے جسے گھر میں ایک یادگار اور فنکارانہ شاہکار کے طور پر محفوظ کر کے رکھا جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم