اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ مخفف ابنا (= abna) کا تعلق عالمی اہل بیت اسمبلی سے ہے جس نے اپنی فعالیت کا باقاعدہ آغازسنہ 2006ء عیسوی میں کیا اور اس وقت سے شیعیان عالم کی خبریں 20 زبانوں میں شائع کر رہی ہے۔ اس خبر ایجنسی نے سنه 2012ء کے ذرائع ابلاغ میلے میں بہترین خبر ایجنسی کے عنوان سے انعام وصول کیا۔

تاریخچہ

ترمیم

عالمی اہل بیت اسمبلی کے اعلی مدیران نے محمد حسن اختری کی زعامت کے دور میں ایک نیوز ویب گاہ کی بنیاد رکھی جو تین زبانوں میں خبریں نشر کیا کرتی تھی۔

یہ پودا آج تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور مذکورہ ویب گاہ ایک فعال خبررساں ادارے کی شکل اختیار کرچکی ہے اور یہ ادارہ باقاعدہ ادارتی عملے اور اندرون اور بیرون ملک نامہ نگاروں کی خدمات سے مستفید ہو رہا ہے اور اس کی ایک مؤثر ویب گاہ بھی ہے اور کئی رسائل اور جرائد بھی۔

پہلا دور؛ تاسیس

ترمیم

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ خبررساں و تجزیاتی ویب گاہ "شیعہ نیوز" (= Shia-news.org) کی ترقی یافتہ شکل ہے جس کی بنیاد عالمی اہل بیت اسمبلی کی بین الاقوامی معاونت کے بعض کارکنان نے رکھی اور اس کا افتتاح 14 مارچ 2005ء کو کیا گیا اور ابتدائے تاسیس سے ہی اس ویب گاہ نے اپنا کام تین زبانوں میں شروع کیا: فارسی، عربی اور انگریزی۔

دوسرا دور؛ منتقلی

ترمیم

سنہ 2006 عیسوی کے موسم گرما میں نئے مدیران نے اس کام کی ذمہ داری سنبھالی اور مذکور خبررساں ویب گاہ کے لیے نیا ڈھانچہ متعین کیا۔ اس دور میں اس ویب گاہ پر "اخبار شیعیان" کا عنوان لاگو کیا گیا اور اس کے لیے دوسرے ڈومینز بھی قرار دیے گئے۔

تیسرا دور؛ اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا

ترمیم

جب ویب گاہ کوشیعیان ایران و جہان کی طرف سے مقبولیت حاصل ہوئی تو اس کا نیا دور اگست سنہ 2007ء میں شروع ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور یہ خبررساں اور تجزیاتی ویب گاہ "اہل بیت(ع) خبر ایجنسی" میں تبدیل ہوئی اور اس کا ڈومین http://www.abna24.com قرار دیا گیا۔ اس زمانے میں "صادق رمضانی گل افزانی" منتظم اعلی اور "سید علی رضا حسینی" (عارف) اس ادارے کے مدیر اعلی تھے۔ سنہ 2010 عیسوی میں یہ دونوں عہدے حسینی عارف کو سونپ دیے گئے۔

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی نے 17 ستمبر سنہ 2012ء کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی سے باضابطہ سند منظوری حاصل کرلی۔

خبر ایجنسی کی زبانیں

ترمیم

ابنا خبر ایجنسی حال حاضر میں 20 زبانوں ـ یعنی: انگریزی، عربی، فرانسیسی، چینی، فارسی، ہسپانوی، جرمن، روسی، استنبولی ترکی، آذری ترکی (لاطینی اور سیریلیک رسم الخطوں میں)، اردو، بنگلا، مالایو، ہندی، انڈونیشی، سواحیلی، برمی، بوسنیائی اور ہوسا ـ میں فعالیت کرتی ہے۔

ثقافتی صفحات

ترمیم

ابنا خبر ایجنسی خبررسانی کے علاوہ ـ اپنے آغاز سے ہی ـ دینی اور ثقافتی صفحات بھی "سبز صفحات" کے عنوان سے اپنے صارفین کو پیش کرتی ہے۔ یہ صفحات خبری صفحات کی مانند نہیں ہیں اور ہمیشہ قابل استفادہ ہوتے ہیں۔ ان صفحات میں سے بعض کے عناوین کچھ یوں ہیں :

  • قرآنی مباحث
  • حدیث اور متعلقہ مباحث
  • پیغمبر اور اہل بیت کی حیات طیبہ
  • قدم بقدم ولایت کے ساتھ
  • تقاریر
  • مکالمے
  • میں کیوں شیعہ ہوا؟
  • اہل بیت(ع) کے انصار
  • مہدویت
  • حجاب اور حسن
  • دوسرے ادیان و مذاہب
  • شعر و ادب
  • مذہبی ایس ایم ایس
  • ابنا اور صارفین

انعامات

ترمیم

اس خبر ایجنسی نے اپنی فعالیت کے دوران مختلف قومی اور بین الاقوامی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کی ہے اور تین انعامات حاصل کیے ہیں :

  1. اکتوبر ـ نومبر سنہ 2012 عیسوی میں منعقدہ بین الاقوامی صحافتی میلے میں برتر خبر رساں ادارے کا عنوان جیتا، (نومبر 2012 عیسوی)؛
  2. پہلے "اشراق فلمی میلے " میں برتر خبر رساں ادارے کا عنوان جیتا ـ جون سنہ 2012؛
  3. چھٹے ڈیجیٹل پریس میلے کے بین الاقوامی شعبے میں منتخب خبررساں ادارے کا ٹائٹل جیتا۔ دسمبر 2011عیسوی۔