17 ستمبر
15 ستمبر | 16 ستمبر | 17 ستمبر | 18 ستمبر | 19 ستمبر |
واقعات
ترمیم- 1630ء – بوسٹن شہر، میساچوسٹس کی بنیاد رکھی گئی۔
- 1939ء – دوسری جنگ عظیم کے دوران میں روس کا پولینڈ پر قبضہ۔[1]
- 1948 – نظام حیدرآباد نے خود مختاری سے دستبردار ہ وکر ہتھیار ڈال دیے اور ریاست حیدرآبادنے ڈومنین بھارت میں شرکت کر لی۔
- 1957ء – ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی رکنیت لی۔
- 1959ء – جاپان اور کوریا میں سمندری طوفان کے باعث دوہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔[1]
- 1964ء – فاطمہ جناح اپوزیشن کے اصرار پر صدارتی امیدوار بننے پر آمادہ۔[1]
- 1966ء – جنرل آغا محمد یحیی خان کو پاکستانی فوج کا کمانڈر اِن چیف مقرر کیا گیا۔[1]
- 1966ء – گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔[1]
- 1974ء – بنگلہ دیش، گریناڈا اور گنی بساؤ نے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔
- 1978ء – اسرائیل اور مصر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1988ء – 1988ء گرمائی اولمپکس، جو سرکاری طور پر Games of the XXIV Olympiad، کہلاتی ہیں، کا آغاز سؤل، جنوبی کوریا میں ہوا۔
- 1991ء – مشترکہ مفادات کونسل سی سی آئی نے انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی آئی آر ایس اے بنانے کا فیصلہ کیا۔[1]
- 1991ء – استونیا، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، لٹویا، لتھووینیا، جزائر مارشل اور ریاستہائے وفاقیہ مائکرونیشیا نے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔
ولادت
ترمیم- 1826ء – برنہارڈ ریمان، جرمن اطالوی ریاضی دان (و۔ 1866ء)
- 1857ء – بیخود بدایونی ہندوستان کے معروف وکیل اور ممتاز شاعر
- 1869ء – کرسچن لؤس لانگے، ناروی ماہر سیاسیات، مؤرخ اور محقق، نوبل امن یافتہ (و۔ 1938ء)
- 1915ء – ایم ایف حسین، بھارتی مصور اور ہدایت کار (و۔ 2011ء)
- 1931ء – این بینکرافٹ، امریکی اداکارہ (و۔ 2005ء)
- 1940ء – یان ایلیاسن، سوئس سیاست دان اور سفیر، چوتھی نائب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- 1944ء – رائنہولڈ میسنر، اطالوی کوہ پیما اور مہم جو
- 1950ء – نریندر مودی، وزیر اعلیٰ گجرات، بھارت 2001–14 اور سیاست دان، 15ویں وزیراعظم بھارت
- 1953ء – الطاف حسین، پاکستانی برطانوی سیاست دان بانی ایم کیو ایم
- 1960ء – ڈیمن ہل، انگریز ریس کار ڈرائیور
- 1950ء – تحسین فراقی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے بقید حیات اردو کے ممتاز نقاد، شاعر اور محقق ہیں۔
وفات
ترمیم- 167ء – سباتائی زیوی، ترکی ربی اور مذہبی محقق (و۔ 1626)
- 1961ء – عدنان میندریس، ترک وکیل اور سیاست دان، 9ویں فہرست وزرائے اعظم ترکی (و۔ 1899)
- 1974ء – استاد امانت علی خان پٹیالہ گھرانے کے مشہور کلاسیکل گلوکار (و۔ 1922ء)[1]