ایان رابنسن (کرکٹ امپائر)
ایان ڈیوڈ رابنسن (پیدائش: 11 مارچ 1947ء)|(انتقال: 3 اپریل 2016ء) ایک زمبابوے کرکٹ امپائر تھے جنھوں نے 28 ٹیسٹ میچوں اور 90 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔ [1] رابنسن نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز 1975ء میں کیا، 1978ء میں فرسٹ کلاس لیول پر ترقی پائی اور 31 سیزن تک وہیں رہے۔ انھوں نے 1992ء میں ہرارے میں بھارت کے خلاف زمبابوے کے افتتاحی ٹیسٹ میں بین الاقوامی امپائرنگ کا آغاز کیا، وہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن تھے اور 3 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ 2008ء میں انھوں نے افریقہ کے خطے کے لیے آئی سی سی کے علاقائی امپائرز کے پرفارمنس مینیجر کا کردار ادا کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ [2]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | ایان ڈیوڈ رابنسن |
پیدائش | 11 مارچ 1947 آکسفورڈ، انگلینڈ |
وفات | 3 اپریل 2016 ہرارے، زمبابوے | (عمر 69 سال)
امپائرنگ معلومات | |
ٹیسٹ امپائر | 28 (1992–2001) |
ایک روزہ امپائر | 90 (1992–2004) |
ماخذ: کرک انفو، 8 ستمبر 2007 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 3 اپریل 2016ء کو ہرارے، زمبابوے میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے 69 سال کی عمر میں ہوا۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ian Robinson"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014
- ↑ Robinson retires to take up ICC role
- ↑ "Former Zimbabwe umpire Ian Robinson dies aged 69"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2016