ایبٹس فورڈ، برٹش کولمبیا

ایبٹس فورڈ نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں وادئ فریزر میں واقع ہے۔ یہ شہر برٹش کولمبیا کی پانچویں بڑی بلدیہ ہے۔ یہاں 1,23,864 افراد آباد ہیں۔ ایبٹس فورڈ رقبے کے اعتبار سے برٹش کولمبیا کی سب سے بڑی بلدیہ ہے۔ یہاں یونیورسٹی آف فریزر ویلی اور ایبٹس فورڈ انٹرنیشل ائیرپورٹ بھی واقع ہے جہاں ایبٹس فورڈ کا بین الاقوامی فضائی شو منعقد ہوتا ہے۔ شہر کی جنوبی سرحد امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ شہر کے شمال میں فریزر دریا اور مشن، چلی ویک مشرق اور لنگلے مغرب کی جانب واقع ہے۔ شہر کے زیادہ تر خوبصورت مناظر ماؤنٹ بیکر اور کوسٹ ماؤنٹین میں واقع ہیں۔


City of Abbotsford
جھیل مِل سے ایبٹس فورڈ کا منظر
جھیل مِل سے ایبٹس فورڈ کا منظر
عرفیت: City in the Country, Raspberry Capital of Canada
نعرہ: "Unus Cum Viribus Duorum"  (لاطینی)
"ایک، دو کی طاقت والا"
ملک کینیڈا
صوبہ برٹش کولمبیا
علاقہوادیٔ فریزر/زیریں علاقہ
علاقائی ضلعوادیٔ فریزر
قیام1892
قیام بلدیہ1945
حکومت
 • میئرجارج پیٔری
رقبہ
 • شہر359.36 کلومیٹر2 (138.75 میل مربع)
بلندی38 میل (124 فٹ)
آبادی (2006)
 • شہر123,864
 • کثافت344.7/کلومیٹر2 (893/میل مربع)
 • میٹرو159,020 (Census Metropolitan Area)
 • نام آبادیAbbotsfordian
منطقۂ وقتPST (UTC-8)
 • گرما (گرمائی وقت)PDT (UTC-7)
ٹیلی فون کوڈ604, 778
ویب سائٹhttp://www.abbotsford.ca

تاریخ

ترمیم

پہلے پہل یہاں نوآبادیاتی ترقیاتی کام برطانوی شاہی انجینئروں نے شروع کیے جب یہاں 1858 میں دریائے فریزر کے کنارے سونے کی تلاش کی مہم شروع ہوئی۔ اسی وجہ سے یہاں ییل سڑک بنائی گئی جو فریزر دریا کی وادی کو جانے والا پہلا راستہ بنا۔ یہاں آبادی بڑھتی گئی اور مکھن، دودھ اور تمباکو کی پیداوار بھی 1860 کی دہائی کے اواخر میں بڑھنے لگی۔ 1889 میں سابقہ برطانوی شاہی انجینئر جان کننگھم میکلور نے تاج برطانیہ کو درخواست دے کر 160 مربع ایکڑ کا رقبہ حاصل کیا جو اب ایبٹس فورڈ کہلاتا ہے۔ میکلور نے اس جگہ کو اپنے خاندانی دوست ہیری ایبٹ کے نام پر ایبٹس فورڈ کہا جو کینیڈا پیسیفک ریلوے کے ایک حصے کا سپرنٹنڈنٹ تھا۔

حکومت

ترمیم

ایبٹس فورڈ کے شہر پر کونسل اور مینجر کا نظام چلتا ہے۔ شہر کے سرکاری نشان اور جھنڈا ایک ہی ہیں۔ اس پر موجود ایک صلیب نما سیدھا نشان موجود ہے جو دو سڑکوں کے سنگم پر اس شہر کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس صلیب نما نشان کے بیچوں بیچ توت فرنگی یعنی سٹرابیری کا پھول بنا ہوا ہے جو مقامی سطح پر ان بیریوں کی صنعت کو ظاہر کرتا ہے۔

آبادی

ترمیم

ایبٹس فورڈ میں کینیڈا بھر میں اقلیتوں کی تیسری بڑی تعداد آباد ہے۔ دیگر دو علاقے گریٹر ٹورنٹو ایریا اور میٹرو وینکوور ہیں۔ سب سے بڑا نسلی گروہ سفید فام یورپی ہیں جو کل آبادی کے تقریباً 80 فیصد پر مشتمل ہیں۔ ان میں جرمن، ولندیزی، سکینڈے نیوین، انگریز، سکاٹش، آئرش، ہنگری نژاد، روسی اور پولش شامل ہیں۔ دوسرے بڑے نسلی گروہ میں جنوب ایشیائی شامل ہیں جن میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکن شامل ہیں۔ یہ کل آبادی کے 15 فیصد سے کچھ کم ہیں۔ اس کے بعد 5 فیصد سے بھی کم افراد جنوب مشرقی ایشیائی ہیں۔ مقامی قبائل کی تعداد بمشکل 3.5 فیصد ہے۔ یہ مقامی قبائل امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔ آبادی کا تقریباً 24 فیصد حصہ کینیڈا سے باہر پیدا ہوا تھا۔ یہاں کی کل آبادی 131827 افراد ہے۔ یہاں عمارات کی تعداد 45286 ہے۔ یہاں کا کل رقبہ 359.36 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 344.7 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔ فی گھر آمدنی کی سالانہ شرح 56165 ڈالر ہے۔

معیشت

ترمیم

شہر کے 62 فیصد افراد شہر ہی میں کام کرتے ہیں۔ بقیہ افراد مشن، چیل ویک یا وینکوور اور اس کے مضافات میں کام کرتے ہیں۔ چوتھائی سے زیادہ افراد ایبٹس فورڈ میں کام کرنے دیگر جگہوں سے آتی ہے۔ یہاں کی اہم صنعتوں میں زراعت، ذرائع مواصلات، اشیا کی تیاری اور ان کی فروخت شامل ہیں۔ یہاں وفاقی طرز کی تین جیلیں موجود ہیں۔ ہوائی جہازوں سے منسلک صنعت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جڑواں شہر

ترمیم