ایریپابلیک
ایریپابلیک (eRepublik) ایک بڑے پیمانے پر کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ یہ ایک strategy web browser اور social networking کھیل ہے جو eRepublik Labs نے تعمیل کیا ہے اور October 21, 2008 سے انترنت پر دستیاب ہے۔ یہ ایک الگ دنیا(جس کا نام نئ دنیا ہے) کا کھیل ہے جو اس دنیا کی عکس ہے۔ اس نئ دنیا کے کھلاڑی جو ’شہریوں ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس دنیا میں نہ سرف قومی سیاست، اقتصادی پالیسی اور تجارت میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگ بھی کر سکتے ہیں۔
اورویو
ترمیمنئ دنیا کے شہری ایک ملازم بن سکتے ہیں، اپنی تجارت کر سکتے ہیں، انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، اپنی سیاسی پارٹی بنا سکتے ہین، اس کے صدر بن سکتے ہیں، ملک کے صدر بن سکتے ہیں، کونگرس کے رکن بن سکتے ہیں، اخبار میں مٖضمون چھاپ سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اس نئ دنیا کے ممالک(جن کے نام اور جگیں اصل ممالک جیسے ہیں) کے لیے جنگ بھی لڑ سکتے ہیں!۔ کھیل میں سامل ہوتے ہوئے ہر کھلاڑی کسی بھی ایک ملک کا شہری بن سکتا ہے۔ اس کھیل کے تمام ممالک کا نام کسی اصل ملک جیسا ہے اور ان کے علاقے بھی ایک جیسے ہیں۔ ملک کا شہری بنے کے بعد کھلاڑی اسی ملک میں ملازمت دھوندتا ہے اور اس کو فوجی ٹرینینگ کا بھی موقہ دیا جاتا ہے تاکہ اگر ملک پر حملہ ہو تو وہ اپنے ملک کی حفاظت کر سکے۔ فوجی ٹرینینگ اور نوکری روزانہ سرف دو معمولی کلیک کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔ eRepublik gold ایک نقلی سکہ رائج الوقت ہے جو ایریپابلیک کی دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ صرف اسی کے ذریعے باقی کرنسیاں(یاں سکہ رائج الوقت) بھی آپس میں بدلی جا سکتی ہیں مثلَا امریکی ڈولر، پاکستانی روپے، وغیرہ وغیرہ۔ erepublik gold سے آپ اور بھی بہت سارے خاص کام کر سکتے ہیں جیسے کہ ایک نئ کمپنی کھولنا۔ آپ کھیل میں ایک خاص مقام پر پہنچ کر یا خاص کامیابیوں کے ذریعے erepublik gold مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
ایریپابلیک ڈھانچہ
ترمیممعاشی ڈھانچہ
ترمیممعیشت کی بنیاد اس کی بارہ شاخوں پر منحصر ہے، اس میں پانچ "خام مال" (فصل، ھیرے، لوھا، تیل، لکڑی) چار "تیار شدہ" (کھانا، تحائف، اسلحہ، سفری دستاویز) اور تین تعمیرات (گھر، شفا خانے، دفاعی نظام) شامل ہیں - سونے کی ایک خاص مقدار حاصل کر لینے کے بعد شھری اس قابل ھو جاتے ہیں کہ وہ خود کوئی کمپنی بنا سکیں یا خرید سکیں، اس سے انھیں "جنرل مینیجر" کے اختیارات حاصل ھو جاتے ہیں : یعنی دوسرے شھریوں کو نوکری دینا، ان کی تنخواہیں مقرر کرنا، (اگر آپ کی اشیائے ضرورت تیار کرنے کی کمپنی ہے تو) خام مال خریدنا، اشیاء کو فروخت کے لیے پیش کرنا اور بین الااقوامی فروخت کا اجازت نامہ خریدنا (جس سے آپ اپنی اشیاء کو دوسرے ممالک میں بھی فروخت کر سکتے ہیں
سیاسی ڈھانچہ
ترمیمایک عام شھری کی طرح، یہاں پر ایک خاص سطح پر پہنچنے کے بعد آپ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں - جب شھری جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں تو وہ جماعت کی صدارت کے لیے سامنے آ سکتے ہیں - وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے رھنما بن سکتے ہیں اور پارلیمینٹ اور صدارت کے لیے اپنی جماعت کے امیدواروں کو چن سکتے ہیں - یہاں ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو صدارتی انتخابات، پندرہ تاریخ کو جماعت کے صدارتی انتخابات اور پچیس تاریخ کو پارلیمانی انتخابات منعقد ھوتے ہیں - صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے پانچ بڑی جماعتیں صدارتی امیدوار سامنے لاتی ہیں اور پھر اکثریت رائے سے صدر منتخب ہوتا ہے - جماعتی صدارتی امیدوار بننے کے لیے "دو مقدار" سونا خرچ آتا ہے اور ہر اہل شخص امیدوار بن سکتا ہے - پارلیمانی انتخابات باقیوں کی نسبت کچھ زیادہ پیچیدہ ھوتے ہیں
ہر حلقے میں جماعت کا صدر دوسری جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف اپنا امیدوار چنتا ہے، اس کے بعد حلقے کے لوگ ووٹ ڈالتے ہیں - ہر ملک (جس کے کم از کم چار صوبے ھوں) کی چالیس پارلیمانی نشستیں ھوتی ہیں اور کسی بھی جماعت کا زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کرنے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کتنے فیصد لوگوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا- بڑے ممالک جیسا کہ "متحدہ ہائے امریکا" کے پاس زیادہ نشستیں ھوتی ہیں، ہر ریاست کے پاس کم از کم ایک نشست ھوتی ہے، مبرا اس سے کہ اس کی آبادی بہت ہی کم ھو- اگر آخری نشست پر ووٹوں کی گنتی برابر ھو جائے تو پھر تجربے کی بنیاد پر فیصلہ ہوتا ہے
جنگی ڈھانچہ
ترمیمدوسرے ممالک کے خلاف اعلان جنگ کے لیے صدر پارلیمینٹ کے سامنے مسودہ پیش کرتا ہے، اگر مسودہ پاس ھو جائے تو دو ممالک میں جنگ شروع ھو جاتی ہے اور اس علاقے پر حملہ کیا جاتا ہے جہاں صدر حکم دے - شھریوں کو ہلاک نہیں کیا جا سکتا- اگر چوبیس گھنٹے کے اندر کسی علاقے کو ایک خاص حد تک نقصان پہنچایا جائے تو وہ علاقہ حملہ آور کے قبضے میں آ جاتا ہے اور اگر حملہ آور چوبیس گھنٹے میں نقصان نہ پہنچا سکے تو وہ علاقہ اپنے ملک کے پاس محفوظ رھتا ہے اور پھر وہ ملک جوابی کارروائی کر سکتا ہے
یہاں ملک کو طاقتور بنانے کے لیے جنگیں ضروری ہیں، کیونکہ اس سے ان ممالک کے شھری مزید مضبوط ھوتے ہیں، جو انھیں جنگ میں مزید نقصان کرنے کے قابل بناتا ہے - جس قوم کے شھری جنگوں کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ قوم عالمی طاقت بن سکتی ہے
اخباری ڈھانچہ
ترمیمکوئی بھی شھری اخبار اور اس میں اپنے مضامین کا اجراح کر سکتا ہے - دوسرے شھری یہ مضامین پڑھ سکتے ہیں، اس کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں یا پھر دوسرے شھریوں کے اخبارات سے رابطہ و رجوع کر سکتے ہیں