ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (Association of Chartered Certified Accountants) یا اے سی سی اے (ACCA) پیشہ ورانہ حسابداری یا اکاؤنٹنگ کی تنظیم ہے جو چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ (Chartered Certified Accountant) کی تعلیمی سند اہلیت عطا کرتی ہے۔ جون 2014 کے مطابق اے سی سی اے عالمی حسابداری اداروں میں سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی تنظیم تھی جس کے 170،000 ارکین اور 180 ممالک میں 436،000 طالب علم تھے۔ اے سی سی اے کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے، جبکہ اہم انتظامی دفتر گلاسگو میں ہے۔

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس
(اے سی سی اے)
Logo of the ACCA
شعارعالمی تنظیم برائے پروفیشنل اکاؤنٹنٹ
(The global body for professional accountants)[1]
قیامنومبر 13، 1904؛ 120 سال قبل (1904-11-13)
قانونی حیثیتچارٹرڈ تنظیم
صدر دفترلندن,  مملکت متحدہ
متناسقات51°31′03″N 0°06′57″W / 51.5174°N 0.1157°W / 51.5174; -0.1157
علاقہ خدمات180 ممالک
رکنیت170,000
طالب علم436,000
عہدہ اراکیناے سی سی اے, ایف سی سی اے
آئی ایف اے سی رکن از7 اکتوبر 1977
ویب سائٹwww.accaglobal.com

اے سی سی اے میں چارٹرڈ اہلیت کی اصطلاح ملکہ الزبتھ دوم کے 1974ء میں رائل چارٹر عطا کرنے سے ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Our mission, values and ethics"۔ ACCA۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-12-25