سیتھرام کوسیا امین (6جون 1917ء-13ستمبر 1995ء) بھارتی سیاست دان اورجنگ آزادی کے سپاہی تھے۔ وہ ضلعی کمیٹی کے سابقہ نائب صدر بھی تھے[1]۔ 1967ء میں کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں اڈوپی کانگریس کے حلقہ سے منتخب ہوئے۔ وہ جنوبی کنارہ کے ضلعی کو آپریٹو ، مچھلی کے کاروبار کے ادارے کے بانی تھے۔ اگرچہ وہ مختلف سماجی اور امتیازی پروگراموں میں ست ماہی گیر طبقہ کی معاشی حالت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انھوں نے جنوبی کنارا میں ماہی گیری کے خودکار طریقوں میں اہم کردار ادا کیا۔ 1990 میں حکومت کرناٹک ریاست نے ان کو حکومت سازی کی تحریک اور سماجی خدمات پر راجیوتھ سیوا ایوارڈ (راجیو سیوا پرشاتھی) سے نوازا۔ امین مینگلور شہر بنجیر میں موگاویرا خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا انتقال ان کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا۔ گھر کا سب سے بڑا بیٹا ہونے کے باعث اپنے گھر والوں ، چار بھائیوں اور دو بہنوں کو سپورٹ کرنے کے لیے بمبئی منتقل ہوئے۔ انھوں نے آفس بوائے کے طور پر ایم ایس بٹلیبوئی اور کرانی میں کام کیا۔ اور بہت سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ فٹ بال اور کرکٹ کے میدان میں بہترین کامیابی کے بعد ٹاٹا گروپ میں کام اور کھیل کے لیے منتخب کیے گئے۔ وہ 1957ءمیں مینگلور واپس آگئے۔ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے عزم کے ساتھ کافی اور دیگر مصنوعات کی مڈل ایسٹ اور عدن میں برآمدات کے لیے کام شروع کیا۔ انھوں نے گرجیہ پتھران (گرجیہ ایس امین) سے شادی کی جو جنوبی ضلع کنارا سے حکومتی حلقہ انتخاب سے تھی۔ ان کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ جنوبی کنارا میں ماہی گیروں کی کمیونٹی کا استحصال تاجروں اور درمیان میں کے آدمی کے ہاتھوں ہو رہا تھا۔ اس پوری کمیونٹی اور اس کی تجارت پر انہی کا مکمل قبضہ تھا۔ جنوبی ضلع کنارا میں ایس کے امین کی قیادت میں کو آپریٹو مچھلی مارکیٹنگ فیڈریشن کے بننے سے یہ امتیازی سلوک اور استحصال ختم ہو گیا۔ امین (1967ء-1972ء) اڑوپی کے حلقہ انتخاب سے کرناٹک کے لیے قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔ 1957ء سے 1972ء تک اسٹیٹ ماہی گیری کے مشاوراتی بورڈ کے رکن رہے۔ 1967ء سے لے کر 1971ء تک اسٹیٹ برآمدات کے فروغ کی مشاوراتی بورڈ کے رکن بھی تھے۔ 1974ء سے 1978ء تک منگلور(نیو منگلوپورٹ )ر پورٹ ٹرسٹ کے رکن کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ 1959ء -1962ء اور 1965ء-1971ء کے درمیان میں فشری منرل بورڈ کے رکن رہے۔ ڈائریکٹر آف ایس سی ڈی سی سی بینک لمیٹڈ مینگلور کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

ایس کے امین
S.K. Amin

معلومات شخصیت
پیدائش 6 جون 1917
منگلور، کرناٹک
وفات 13 ستمبر 1995
منگلور، کرناٹک
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم