ایلن ایلیمنی
ایلن ایلیمنی (انگریزی: Ellen Alemany) ایک شہرت یافتہ اور بااثر امریکی بینک کار خاتون ہیں۔ وہ کئی بینکوں اور ان کی ذیلی شاخوں کی صدر نشین یا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر رہ چکی ہیں۔ اسی طرح سے وہ کئی ادارہ کے مشاورتی بورڈ کا بھی حصہ رہی ہیں۔ وہ اپنے ملک میں دوسری بااثر بینک کار شخصیت تسلیم کی جا چکی ہیں۔ وہ سی آئی ٹی گروپ کی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں۔ ایلیمنی بینک کی کلیدی ذیلی شاخ سی آئی ٹی بینک این اے کی صدر نشین اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر بھی ہیں۔ سی آئی ٹی میں شمولیت سے پہلے ایلیمنی آر بی ایس امریکاز کی صدر رہی ہیں جو دی رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کے امریکین کے کاروباروں کا انتظامی ڈھانچا ہے۔ وہ ستمبر 2013ء میں وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئیں۔
ایلن ایلیمنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 دسمبر 1955ء (69 سال) نیویارک شہر |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ فورڈہاہم |
پیشہ | بینکار |
نوکریاں | آئی بی ایم |
درستی - ترمیم |
بورڈوں کی رکنیت اور شہرت
ترمیمایلن ایلیمنی کئی ادارہ جات کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ ان میں سی آئی ٹی گروپ، فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسیز، آپریشن ہوپ انکارپوریٹیڈ، سنٹر فار ڈسکوری اور پارٹنر شپ فار نیو یارک سٹی شامل ہیں۔ وہ نیو یارک شہر کی ترقی کے لیے میر بلدیہ کے مالیے کے مشیروں کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دی کانفرنس بورڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا بھی حصہ ہیں۔[1]
2019ء میں ایلیمنی کو امیریکن بینکر نے بینک کاری کی دنیا کی دوسری با اثر عورت قرار دیا۔ [2]
اعزازی ڈگری
ترمیم2011ء میں ایلن ایلیمنی کو برائینٹ یونیورسٹی کی جانب سے بینک کاری کے شعبے میں عمدہ کارکردگی اور تجارتی شعبے میں قیمتوں مشورے دینے کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی تھی۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ CIT Group۔ "Ellen Alemany bio"۔ Executive Management Bio۔ CIT Group۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2019
- ↑ "Most Powerful Women in Banking: No. 2, CIT Group's Ellen Alemany"۔ American Banker (بزبان انگریزی)۔ 2019-09-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2020
- ↑ "Citizens Financial executive honored by magazine"۔ The Day (بزبان انگریزی)۔ 9 اکتوبر 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2019