ایلن میلٹزر
ایلن میلٹزر (1944 – 31 اکتوبر، 2011ء) ایک امریکی شہری، تجارت پیشہ شخصیت اور پوکر کھلاڑی تھے جنھوں نے وینڈ اپ ریکارڈز کی تاسیس اپنی سابقہ بیوی ڈائنا میلٹزر کے ساتھ رکھی تھی۔[1][2]
ایلن میلٹزر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1944ء |
تاریخ وفات | (عمر 67) |
قومیت | امریکی شہری |
عملی زندگی | |
پیشہ | تجارت پیشہ شخصیت |
وجہ شہرت | وینڈ اپ ریکارڈز |
درستی - ترمیم |
ریکارڈ کمپنی
ترمیمایلن میلٹزر ٹائٹس اوکس ریکارڈز اور چار ریکارڈ اسٹورز کے مالک تھے جو نیو یارک اور کنیکٹیکٹ میں واقع تھے۔ یہ آگے بڑھ کر سب سے زیادہ سی ڈیوں کے تھوک تقسیم کنندہ سی ڈی ون اسٹاپ کے طور پر 1980ء اور 1990ء کے دہوں میں توسیع پائے۔
1997ء میں ایلن نے گراس ریکارڈز کو اپنی اہلیہ کی معیت میں خرید لیا اور وینڈ اپ ریکارڈز شروع کیا۔ اس ریکارڈ لیبل کا یہ طرۂ امتیاز ہے کہ یہ کریڈ، سیتھیر، فِنگر ایلیون اور ایونیسینس کی کامیابیوں میں معاون رہا ہے۔[1]
پوکر
ترمیمایلن میلٹزر کو پوکر سے والہانہ لگاؤ تھا۔ اسی کی وجہ سے وہ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے پوکر شوز میں بہ کثرت کھائی دیے۔ ان شوز میں جی ایس این اور فُل ٹیلٹ پوکر کا پوکر آفٹر ڈارک شامل ہیں۔[3][4]
انتقال
ترمیمایلن میلٹزر کا انتقال 31 اکتوبر 2011ء کو ہوا۔ وہ اپنی وراثت میں $1.5 ملین چھوڑ چکے تھے۔ یہ دولت ان کے دربان اور ڈرائیور میں تقسیم کی گئی۔ [5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Matthew Perpetua (2011-11-01)۔ "Wind-Up Records Founder Dead at 67"۔ Rolling Stone۔ 14 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ Dan Rys (2012-01-31)۔ "Alan Meltzer, Late Founder of Wind-Up Records, Left $1.5 Million to Chauffeur, Doorman"۔ The Hollywood Reporter۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ "High Stakes Poker 5 Alan Meltzer"۔ GSN۔ 18 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ Cypra, Dan (2010-10-05)۔ "Tom Dwan Drops $413,000 Pot on Poker After Dark: The Cash Game"۔ Poker News Daily۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ Lydia Warren۔ "That's one hell of a tip! Poker-playing music exec leaves $1.5 million to doorman and driver in will"۔ Mail Online۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014
- ↑ "Ex-Wife Doesn't 'Give A Shit' About Mogul's Millions"۔ The Huffington Post۔ 2012-01-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014