ایلوس ریفر
ایلوس لیروئے ریفر (پیدائش: 21 مارچ 1961ء) | (انتقال: 26 اگست 2011ء) ایک ویسٹ انڈین کرکٹ کھلاڑی تھا۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور بائیں ہاتھ سے فاسٹ میڈیم بولنگ کرتے تھے۔ ریفر نے 1984ء میں بارباڈوس کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ اسی سیزن میں فرسٹ کلاس تجربہ نہ ہونے کے باوجود ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے اسے سائن کیا تھا۔ ہیمپشائر کے لیے اپنے پہلے میچ میں اس نے کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف 8وکٹیں حاصل کیں۔ اس امید افزا آغاز کے باوجود ان کی بولنگ اوسط بڑھنے لگی۔ ہیمپشائر کے ساتھ صرف ایک سیزن کے بعد اسے رہا کر دیا گیا اور 1986ء کے ویسٹ انڈین کرکٹ سیزن کے اختتام پر ریلیز ہونے سے پہلےبارباڈوس کے لیے صرف ایک اور فرسٹ کلاس گیم کھیلا۔ ریفر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان فلائیڈ ریفر کے چچا اور ریمون ریفر کے والد تھے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ایلوس لیروئے ریفر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 21 مارچ 1961 سینٹ جارج, بارباڈوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 26 اگست 2011 برج ٹاؤن، بارباڈوس | (عمر 50 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | فلائیڈ ریفر (بھتیجا) ریمون ریفر (بیٹا) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1984–1986 | بارباڈوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1984 | ہیمپشائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 7 دسمبر 2009 |
انتقال
ترمیموہ 26 اگست 2011ء کو برج ٹاؤن ، بارباڈوس میں نیند میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 50 سال تھی۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Former Hampshire Player Elvis Reifer Dies"۔ www.rosebowlplc.com۔ 2011-11-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-04