ایلیس ویدین
ایلیس ویدین (انگریزی: Alice Vaidyan) بھارت کی تاریخ میں پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں بھارت کسی قومی بازبیمہ (Reinsurance) کی صدرنشین ومینیجنگ ڈائریکٹر (چیئرپرسن کم مینیجنگ ڈائریکٹر) بنایا گیا ہے۔ یہ عہدہ انھوں نے 25 جنوری، 2016ء میں جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا میں حاصل کیا ہے۔[1] وہ ملک کے کسی بھی عوامی شعبے کی بیمہ صنعت کی تھی پہلی صدرنشین ومینیجنگ ڈائریکٹر ہیں (زندگی اور غیر زندگی، دونوں میں)۔[2]
تعلیم و تربیت
ترمیمایلیس انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ وہ انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی فیلو بھی ہیں۔ وہ ہارورڈ بزنس اسکول، بوسٹن، ریاستہائے متحدہ امریکا سے تربیت بھی پاچکی ہیں۔[2]
کام
ترمیمایلیس نے اپنے کام کی شروعات دی نیو انڈیا اشورنس کمپنی سے کیا 1983ء میں کیا۔[1] وہ مختلف حیثیات میں کام کرتے کرتے 2008ء میں ڈپٹی جنرل مینیجر (ری انشورنس) بنیں۔[2]
وابستگیاں
ترمیمایلیس حسب ذیل اداروں کے بورڈوں سے جڑی ہیں :
- انٹرنیشنل انشورنس سوسائٹی، ریاستہائے متحدہ امریکا۔
- ای سی جی سی لیمیٹیڈ
- انڈین رجسٹر آف شیپنگ
- کین انڈیا اشورنس ٹی پی اے لیمیٹیڈ
وہ حسب ذیل اداروں کی غیر ایگزیکیٹیو صدرنشین ہیں :
- جی آئی سی ری انشورنس ساؤتھ افریقہ
- جی آئی سی ہاؤزنگ فائنانس لمیٹیڈ
وہ کاؤنسل آف ایشین ری انشورنس کارپوریشن کی رکن بھی ہیں۔[2] وہ جی آئی سی بھوٹان کے بورڈ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔[1]