ایلیم سیپا
دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (22) نمبر پر ہے،
ایلیم سیپا
ترمیماس دوا کی علامات خصوصی بہتے زکام اور نرخرے میں پائی جاتی ہیں، ناک سے جو رطوبت گرتی ہے وہ نہایت تیز خراشدار ہوتی ہے۔ مگر اس کے برعکس آنکھوں سے جو رطوبت آتی ہے وہ بالکل بے ضرر ہوتی ہے، گانے والوں کا سرد ز کام جو گرم کمرے میں اور شام کے وقت شدت اختیار کرے، کھلی ہوا میں ٹہلنے سے کم ہو جائے، یہ دوا بالخصوص بلغمی مزاج والوں کے لیے مفید ہے، سرد مرطوب موسم کا سرد زکام عصبی درد، جیسے درد والی جگہ نہایت باریک دھاگہ رکھا ہے، خاص کر اس طرح کا درد کوئی عضو کاٹ دینے کے بعد یا کسی عضو کے زخمی ہو جانے سے ہوتا ہے، اعصاب کی پرانی سوزش جو چوھٹ لگنے سے پیدا ہو، ناک، منہ، گلے، مثانے اور جلد میں جلن ہوتی ہے۔ مختلف اعصاب میں گرمی کا احساس جیسے وہاں دہکتا ہوا انگارہ رکھا ہے۔
دماغ:
دماغی پریشانی جس کو مریض خود بھی بیان نہیں کر سکتا ،ڈرے کہ درد ناقابل برداشت ہو جائے گا .
سر
ترمیمپریشانی سردرد جو نزلہ زکام کے باعث ہوتا ہو۔ بالخصوص پیشانی کا درد، یہ درد شام کے وقت اور تازی ہوا میں کمی ہوتی ہے گرم گھر میں شدت اختیار کرتا ہے، داہنی کنپٹی میں درد پیشانی تک جاتا ہے چہرے کا عصبی درد، جیسے وہاں کوئی باریک جو دھاگے کی طرح پھیلے، ایام حیض میں درد سر ختم ہو جائے اور حیض بند ہو جانے پر پھر شروع ہو جائے ۔
آنکھیں :۔
ترمیمآنکھوں سے زیادہ پانی کا بہنا ،یہ پانی تیز نہیں ہوتا( تیز پانی یوفریشیا میں ہوتا )سرخ سخت جلن ہو، ڈنک لگنے جیسے درد کے ساتھ آنسو بکثرت آئیں۔ روشنی برداشت نہ ہو۔ آنکھیں پھیلی ہوئی اور پُر آب۔ بے ضرر رطوبت کثرت سے بہے کھلی ہوا میں کمی ہو۔ پپوٹوں میں جلن ہو احساس جیسے آنکھ ایک دھاگے سے لٹک گئی ہے یا پھاڑ دی گئی ہے.
کان
ترمیمدرد جو کان اور گلے کی درمیانی نالی تک پھیل جائے کان سے مواد آنا ،سننے میں دقت ،کان کی نالی میں گولی لگنے کا درد .
ناک:۔
ترمیمچھینکیں آئیں، بالخصوص گرم گھر میں ناک سے پانی جیسا پتلا نہایت خراشدار مواد بکثرت گرے۔ ایسا محسوس ہو جیسے ناک کی جڑ میں گولہ رکھا ہے، ہے فیور ( سباڈلا سلیشیا، سورائی، زکام بہتا ہوا اس کے ساتھ سر درد ہو، کھانسی آئے اور گلا بیٹھ جائے۔ ناک کی باریک جھلیوں کا گومڑ ( نواسیر)
معدہ:۔
ترمیمبھوک زور کی لگے ء معدے کے نیچے چھید کے آس پاس درد ہو پایس لگے۔ ڈکار آئے متلی۔
پیٹ:۔
ترمیمگڑگڑاہٹ ہو، بدبودار ہوا نکلے، پیٹ کے نچلے حصہ میں بائیں طرف درد۔ درد قولنج جوبیٹھنے کی صورت میں یا حرکت کرتے وقت ہو۔
معائے مستقیم:۔
ترمیمدست آئیں اور ساتھ ہی بے حد بدبو دار ریح کا اخراج ہو۔ معائے مستقیم میں سوئی گڑنے جیسا درد ہو۔ مبرز میں خارش ہواور پھٹ جائے، جلن ہو جیسے وہاں دہکتا ہوا کوئلہ رکھا ہے۔
آلات بول:۔
ترمیممثانے اور پیشاب کے راستے میں کمزوری کا احساس، پیشاب مقدار میں زیادہ ہو۔ اس کے ساتھ زکام، پیشاب کی رنگت سرخ اس کے ساتھ پیشاب کی نالی میں دباو اور جلن
آلات تنفس:۔
ترمیمآواز بیٹھ جائے، ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے سے نہایت تکلیف دہ کھانسی آئے، نرخرے میں سر سراہٹ ہو، ایسا محسوس ہو جیسے نرخرے میں شگاف لگایا جا رہا ہے۔ چھاتی کے درمیانی حصہ میں دباو کے ساتھ سانس کا گھٹیا۔ نرخرے کی کری کے آس پاس درد ہونا اور اس کان تک پہنچنا۔
ہاتھ پاؤں :۔
ترمیمجوڑ سخت، ایڑی کا زخم، ناخنوں کے آس پاس ہاتھ کی انگلیوں میں درد کاٹے ہوئے عضو ( ٹھونٹھ) میں عصبی درد، پاوں بھیگ جانے کے بعد شکایتیں، ہاتھ پاوں بالخصوص بازوں میں دکھن و تکان کا احساس۔
نیند:۔
ترمیمسردرد، غنودگی کے ساتھ جمائیاں آئیں۔ گہری نیند، منہ کھلا رہے خواب دیکھے، آدھی رات کے بعد 2 بجے آنکھ کھل جائے ۔
کمی و بیشی:۔
ترمیمبیشی، شام کے وقت گرم کمرے میں، کمی ہوا میں ٹھنڈے گھر میں۔
تعلقات:۔
ترمیممقابلہ جلسی میم، یوفریشیا، کالی ہائیڈ، ایکونائٹ، اپی کا ک۔اگر سانس سے پیاز کی بو آئے تو قہوہ سے دور ہو جاتی ہے اس دوا کے بعد کلکیریا کارب اور سلیشیا بتوڑی میں اچھا کام کرتی ہے
معاون:۔
ترمیمفاسفورس، تھوجا، پلسا ٹیلا، مصلح، ارینکا، وراٹرم اور کیمومیلا
متضاد: ایلم سٹائیوا ،ایلو ،سکوئلہ.
خوراک:۔
ترمیم3سے 30طاقت
حوالہ جات
ترمیمحوالہ:
بورک میٹریا میڈیکا ، انسائیکلوپیڈیا آف ہومیو پیتھک میڈیسن