اینگلو ہندوستانی پکوان ایسے کھانے ہیں جو ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران تیار ہوا کرتے تھے [1]۔

اینگلو ہندوستانی پکوان 1930 کی دہائی میں ویر سوامی ریستوران کے ذریعے انگلینڈ لائے گئے، اس کے بعد کچھ دوسرے لوگ بھی ان کھانوں کی تشہیر میں مصروف عمل رہے۔ اینگلو پکوان ہندوستانی کھانوں پر بھی کافی اثرانداز ہوئے۔ انگریز کرنل آرتھر رابرٹ کینی ہربرٹ کے ذریعہ اینگلو ہندوستانی کھانوں کی تفصیلی دستاویز تیار کی گئی تھی جس نے 1885 میں برطانوی راج کے مصاحبوں کو پکوانوں کے امور میں تجاویز اور مشورے دینے کے لیے لکھا تھا، اس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ہندوستانی باورچیوں کو کونسے کھانے بنانے چاہیے۔ [1] [2] ۔

اینگلو کھانوں پر بہترین تجزیہ جینیفر برینن نے 1990 میں اور ڈیوڈ برٹن نے 1993 میں کیا تھا۔ [1] [3] [4]

تاریخ

ترمیم

ہندوستان میں برطانوی حکمرانی کے دوران مقامی برطانوی عہدے داروں نے مختلف ہندوستانی پکوانوں کو ملانے اور اینگلو ہندوستانی کھانا تیار کروانا شروع کیے۔

انگلستان میں پہلا مشہور ہندوستانی ریستوراں ہندوستانی کافی ہاؤس 1809 میں لندن میں شروع ہوا۔

ریستوران

ترمیم

1810 میں انگلینڈ میں ہندوستانی کافی ہاؤس کھلا تھا جس میں اینگلو ہندوستانی کھانے پیش کیے جاتے تھے۔

یہ سلسلہ زیادہ چلا نہیں ، اب ہندوستانی ریستوران ملی جلی ہندوستانی پکوان برطانوی عوام کے لیے پیش کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

پاکستانی پکوان

ہندوستانی پکوان

بریانی

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ Alan Davidson (2014)۔ مدیر: Tom Jaine۔ The Oxford Companion to Food (3rd ایڈیشن)۔ Oxford: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 21–22۔ ISBN 0-19-967733-6 
  2. Wyvern (1994) [1885]۔ Culinary Jottings for Madras, Or, A Treatise in Thirty Chapters on Reformed Cookery for Anglo-Indian Exiles (Facsimile of 5th ایڈیشن)۔ Prospect Books۔ ISBN 0-907325-55-6 
  3. Jennifer Brennan (1990)۔ Encyclopaedia of Chinese and Oriental Cookery۔ Black Cat 
  4. David Burton (1993)۔ The Raj at Table۔ Faber & Faber